Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال؛ کوشٹ گاوں میں ایک اورشادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعرات کے روز اپر چترال کے کوشٹ گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پردریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ذہنی مرض میں مبتلا تھی اور کراچی کے ایک ہسپتال میں اس مرض کا علاج بھی کیا تھا۔

پولیس تھانہ موڑکھو کے اہلکار کے مطابق 45سالہ نصرت بی بی نے جمعرات کی صبح کوشٹ بیسک ہیلتھ یونٹ میں چیک اپ کے لئے گھر سے نکلی تھی لیکن دوپہر کو گھر واپس نہ پہنچنے پر ان کی تلاش شروع کردی گئی اور ہسپتال میں رجسٹر چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہاں نہیں آئی تھی جس پر مختلف جگہوں پر انہیں تلاش کرنے کے دوران کے دونوں چپل دریا کے کنارے مل گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دریا سمیت ان کی تلاش اور بھی جگہوں میں جاری ہے لیکن ان کے بارے میں یہ قیاس کیا جارہاہے کہ وہ دریا میں ہی چھلانگ لگائی ہوگی۔ پولیس اہلکار نے مزیدبتایاکہ کراچی میں ان کے ایک ہسپتال میں علاج کے کاغذات بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51388