Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اپر چترال میں آگاہی واک اور پروگرام

شیئر کریں:

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اپر چترال میں آگاہی واک اور پروگرام

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں ماں کے دودھ کی افادیت کے سلسلے عالمی آگاہی کا مہینہ منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے کا ایک پروگرام اور اختتامی واک کا اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی اپر چترال میں کیا گیا۔ پروگرام میں ڈی۔ایچ۔او اپر چترال رحمت آمان ،ایم ۔ایس ٹی ایچ کیو بونی ڈاکٹر فرمان ولی ،قاضی لطف الرحمٰن ،ڈاکٹر سردار نواز, ڈاکٹر زہرہ ولی سمیت کافی تعداد خواتین اور ہسپتال سٹاف نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے نمائندہ محمد ظفر نظامت کے فرائض سر انجام دی ۔تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی مہمانوں کوخوش امدید کہا اور پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

قاضی لطف الرحمٰن نے اسلامی نقطہ نظر سے ماں کے دودھ کی اہمیت واضح کی۔ڈاکٹر زہرہ ولی اسیر موضع پر بات کرتے ہوئے ماں کی دودھ کو بچے اور ماں دونوں کے لیے مفید اور صحت مند قرار دیکر اس بات پر زور دیا کہ بریسٹ کینسرکیس کے اکثر سبب ماں کو جو بچوں کو موزون وقت تک دودھ نہ پلانا بھی ہے۔اللہ پاک ماں کی دودھ میں بچے اور ماں دنوں کے لیے صحت رکھا ہے۔ ساتھ مصنوعی دودھ کسی بھی لحاظ ماں کی دودھ کا متبادل نہیں اسلیے اس پیغام کو گھر گھر پہچایا جائے۔کہ ماں کی دودھ نہ صرف خوراک ہے بلکہ بچوں کی صحت کے جملہ ضروریات اس میں شامل ہیں۔

مہمان خاص ڈی ایچ ۔او اپر چترال رحمت آمان نے اسے آگاہی کے سلسلے بہترین پروگرام قرار دیا اور ایل ایچ ڈبلیوز پر زور دیکر کہا کہ کہ اپ کے رابطے ہمیشہ گھر گھر رہتا ہے اس لیے اس آگاہی پروگرام کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے ۔ماں کےدودھ کی افادیت یہ آخری پروگرام آگاہی واک کے ساتھ اختیتام پذیر ہوا۔

chitraltimes mother breast feeding day upper chitral4
chitraltimes mother breast feeding day upper chitral5
chitraltimes mother breast feeding day upper chitral9
chitraltimes mother breast feeding day upper chitral
chitraltimes mother breast feeding day upper chitral7
chitraltimes mother breast feeding day upper chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51333