Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی شکراندہ کیلئے رابطہ پل تعمیر کیا جائے۔۔عوامی حلقے

شیئر کریں:

اسلام علیکم جناب ایڈیٹر صاحب

موسمی تغیرات کے باعث 2010ء کو ضلع اپر چترال بمقام بونی گول میں شدید نوعیت کے  سیلابی ریلے  آنے سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی جس سے منسلک پل  ,رابط سڑکیں , کھڑی فصلیں ,زرخیز زمینات , پھلدار و عمارتی درختین  , خوبصورت سرسبز باغات اور   نالے کے آس پاس  مکانات سلاب بُرد  و تباہ  ہو گئے .

آج تک بلخصوص  ‘گاوں شکراندہ ‘ بونی کا رابط پُل دیگر گاوں سے بحال نہ ہو سکا تقریبا  ( 350)سے زائد آبادی انتہائی مشکلات میں مبتلا ہے لوکل گورنمنٹ اپر  چترال کی اولین ذمہ داری میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایسی ہنگامی حالت میں  شہریوں کو بروقت بنیادی سہولیات مہیا کریں.

گزشتہ کئی سالوں سے گاوں  والے بچوں  و خواتین کو نالہ پار کروانا, مریضوں کو ایمرجنسی  میں  کندھوں میں اُٹھا  کر  ہسپتال لے جانا  حسب معمول  بن  گیا ہے .

ہم  جناب محمود خان وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے پُرزور اپیل کرتے ہے کہ عوام ‘شکراندہ بونی’ کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر  فوری طور پر جیب ایبل پُل کی تعمیر کا حکم صادر فرمائین    ۔

فقط شمس علی شاہ
برائے عوام شکراندہ بونی اپرچترال

Booni shakirandeh bridge

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
51289