Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تھانہ مستوج کھنڈرات میں تبدیل؛ سٹاف اے۔سی۔کے بنگلے پرکئی برسوں سے قابض، عوام رُل گئے

شیئر کریں:

تھانہ مستوج کھنڈرات میں تبدیل؛

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) زیرنظر تصاویر مونجھوداڑو یا ٹیکسلہ کے کھنڈرات کی نہیں بلکہ مستوج خاص کے پولیس اسٹیشن کے ہیں جوکھنڈرات میں تبدیل ہوکر دو دہائی کا عرصہ تقریبا گزر چکا ہے مگرمجال ہے کہ کوئی آفیسر یا عوامی نمائندہ اسکی طرف توجہ دے۔ جبکہ اس سلسلے میں بار بار اخباری رپورٹ اور کئی مراسلے آئی جی پی اور آر پی او ملاکنڈ تک پہنچ چکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہورہی۔


یہ پولیس اسٹیشن 1960 کی دہائی میں تعمیر ہوئی تھی جو رقبہ کے لحاظ سے چترال ٹاون اور دروش کے بعد تیسرا بڑا تھانہ ہے ۔ تھانہ تقریبا آٹھ کنال زمین پر محیط ہے ۔ اب یہ کھنڈرات کتوں اور دوسرے جانوروں کا اماجگاہ بن گیا ہے ۔ جسکاکوئی پرسان حال نہیں۔


ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ پولیس اسٹیشن 2005 کے زلزلہ میں منہد م ہونے کے بعد پولیس کے جوان کئی عرصے تک کھلے اسمان تلے یا ٹینٹوں میں رہائش پذیر تھے۔ بعد میں جب اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے رہائش گاہ اور دفترات تعمیر ہوئے تو وہ ان میں رہائش اختیار کی اور اب تک ان پر قابض ہیں ۔ جس کیوجہ سےتقریبا گزشتہ بیس برسوں سے ایڈیشنل/ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نہ آسکا ہے اور اور عوام کو معمولی نوعیت کے کاموں کیلئے بھی بونی جانا پڑرہاہے۔

علاقے کے عوام نے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے اس کا نوٹس لینے ، پولیس تھانہ کی تعمیر یا ان کو کسی کرایہ کے مکان میں شفٹ کرنے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفترات کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اپر چترال ضلع بننے کے ثمرات بروغل اور لاسپور کے دوردراز علاقوں کے عوام تک بھی پہنچ سکیں۔ جبکہ موجودہ ضلع صرف بونی کے عوام تک محدود ہوکررہ گیا ہے۔

chitraltimes ps mastuj
chitraltimes police station mastuj1
chitraltimes police station mastuj collapsed building 1 12
chitraltimes police station mastuj collapsed building 1 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
51227