Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کے چودہ سال مکمل ہونے پر تقریب

شیئر کریں:

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی سالگرہ تقریب

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ چترال میں لڑکیوں کے لیے اپنی نوعیت کا واحد سکول ہے جو 7 اگست 2007 سے اب تک چترال کی خدمت کرتا آرہا ہے اور اپنی طالبات کو اس قابل بناتا ہے جو قومی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔ اگر کوئی فائدہ اٹھائے تو سکول ہذا میں مواقع ہی مواقع ہیں اس کا بہترین ثبوت یہ ہے کہ آج ملک بھر کے بہت اہم شعبوں میں سکول ہذا کی طالبات موجود ہیں جن میں ڈاکٹرز، انجئینرز، لیکچررز اور بیوروکریٹس وغیرہ یہ کہنا تھا پرنسپل آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی پرنسپل سلطانہ بی بی کا جو سکول کی چودہ سالہ سالگرہ کے موقع پر خطاب کررہی تھی۔


7 اگست 2007 کو سکول کی بنیاد رکھی گئی تھی اس وقت کا پودا آج تناور درخت بن کر پھل پھول دے رہا ہے اس حوالے سے مختصر تقریب آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں سجائی گئی۔ تقریب گرانڈ اسمبلی صورت میں منعقد ہوئی تقریب میں تلاوت، ملی نعمے، سکول سے منسوب گانے اور تصویری پریزنٹیشن دی گئی۔ سکول کو مختلف دُعائیہ چاٹس سے سجایا گیا تھا۔ آخر میں کیک کاٹا گیا اور طالبات میں مٹھائی بانٹی گئی۔ یوں یہ خوب صورت اور یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

chitraltimes akhss kuragh 14th annuarsary principal

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51216