Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال پولیس نے نوسربازی کے الزام میں خاتون کودھرلیا، نوکری کا جھانسہ دیکررقم ہتھیا چکی تھی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )لویر چترال پولیس نے تورکھو سے تعلق رکھنے والی خاتون کو نوسربازی کرنے کے الزام میں دھرلیا ہے جوکہ چترال شہر کے اڑیان میں مقیم ہوکر مختلف لوگوں سے مختلف حیلے بہانوں سے بھاری رقم بٹوررہی تھی۔ چترال تھانے کے ایک اہلکارنے بتایاکہ زوجہ نعمت اللہ کئی عرصے سے اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے مختلف سادہ لوح خواتین سے ان کو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 50ہزار روپے اور اس سے زائد رقم ہتھیاچکی تھی جبکہ ایک شخص سے 10لاکھ روپے کی بھاری رقم بھی قرض لے چکی تھی۔پولیس کے مطابق وہ تعویذ اور روحانی عمل کا جھانسہ دے کر بھی بعض سادہ لوح لوگوں سے پیسے نکالتی رہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف عوامی شکایات کے انبار لگ جانے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کاموں میں ان کا شوہر بھی ملوث بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاتون نوسر باز کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 170اور 420کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جسے مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی ہے۔ پولیس اہلکار نے مزید بتایاکہ ایک اور نوسربازخاتون کی تلاش بھی جاری ہے جس کے بارے میں مختلف شکایات موصول ہورہی ہیں جوکہ گھروں میں آکر خواتین کو دھوکہ دینے اور انہیں برے کاموں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

chitraltimes fir against women culprit
chitraltimes fir against women culprit2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51199