Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں یوم شہدا پولیس کی تقریب،جوانوں کی لازوال قربانیوں پرانھیں خراج تحسین پیش کیا گیا

شیئر کریں:

اپرچترال میں یوم شہدا پولیس تقریب

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یوم شہدا پولیس(4اگست) کی مناسبت ایک پروقار تقریب پولیس لائن اپر چترال میں منعقد ہوئی،جس میں شہدا کے ورثا،ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی،ونگ کمانڈر 141ونگ مستوج کرنل الیاس,اے سی مستوج شاہ عدنان،ڈی۔ایچ۔او،رحمت آمان، ایجوکیشن آفیسر وا دیگر اداروں کے سربراہاں کے علاوه علاقے کی معتبرات نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کی۔یادگار شہدا پر ڈی پی او اپر چترال ذولفقار علی تنولی نے پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور اپر چترال میں یادگار شہدا پولیس کا باقاعدہ افتیتاح کیا گیا۔


بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ڈی پی او اپر ذولفقار علی تنولی نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کے ساتھ پولیس فورس کی بے پناہ قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کی ساتھ لیویز کی خدمات کوبھی سراہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزاشتہ 21سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ ان کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ پولیس کی کردار بھی قابل تعریف ہے جو ہر مشکل کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کا سر فخر سے بلند کیا اور اس میں عوام کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔یہ لوگ خاندان اور قوم کے لیے اعزاز ہیں۔اج کا یہ تقریب ان قربانیوں کا اعتراف ہے۔جو اس ملک کے لیے اپنے جانوں کی نذرانے کے طوپر دیے ہیں۔

آخر میں شہدا کے ورثا میں ڈی پی او اپر چترال کی طرف سے تخائف اور نقد اغانت پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ونگ کمانڈر کرنل الیاس نے بھی شہدا کے ورثا کو نقد امداد سے نوازے۔اس سے قبل نماز فجر کے بعد شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یادرہے کہ اپرچترال ضلع بننے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پولیس کے شہدا کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔

chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb
chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb2
chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb1
chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb7
chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb8
chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb3
chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb6
chitraltimes upper chitral police shuhada taqreeb5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51127