Chitral Times

May 23, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی راہو چنار مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کرخاکستر،مددکی اپیل

شیئر کریں:

ہنر انٹرپرائز یتیم، مسکین ،بیوہ، ان پڑھ اور بے سہارا خواتین کے لئے امید کی ایک کرن تھی۔


بونی (زاکر محمد زخمی ) گذشتہ تین دھائیوں سے قربان کائے بڑی مشکل حالات سے دوچار ہوکر ملک کے مختلف جگہوں سے دستکاری اور جدید مشینوں کے ذریعے سلائی کڑھائی سیکھی اور اپنی پوری خانداں کو دیکھ بال کرنے کے ساتھ ساتھ ان بے سہارے خواتین کو سلائی کڑھائی قالین سازی اور بہت سے روایتی ملبوسات کو تیار کرانے کی ٹریننگ دے رہی تھی۔ سینکڑوں خواتیں اور بچیاں اس چھوٹی سی ادارے سے ہنر سیکھ کر اپنے گھر کے چولہے جلارہی تھی، اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنے میں مصروف تھیں۔ اور اپنے بوڑھے ماں باپ کی دوائیوں کے خرچے برداشت کر رہی تھیں۔


اج اس بے رحم اگ نے اس فلاحی ادارے کو بھی نہیں چھوڑا اور گذشتہ تیس سالوں کی محنت سے خریدی گئی لاکھوں روپے کی جدید مشینیں جل کر راکھ ہوگئی اور کئی قیمتی دیسی قالین اور لاکھوں مالیت کے روایتی ملبوسات جن کو بنانے میں کئی کئی مہینے لگتے ہیں اج انکھوں کے سامنے جل گئے، بے چارے خواتیں اور بچیاں جو یہیں کام کررہی بے تھیں بے بسی کے عالم اپنی اس خیر خواہ ادارے سے اٹنے والی دھواں کی طرف دیکھ کر اشکبار ہورہی ہیں۔اس خبر کے تواسط ارباب اختیار اداروں اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال وزیر زادہ معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، ایم این اے مولانا عبدالاکبر اور ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمن سے مالی معاونت کی اپیل کی جاتی ہے۔

آتشزدگی میں آٹھ دکانیں اور ایک سرکاری دفتر ایس۔آئی۔ڈی۔پی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

chitraltimes booni cought fire women shop
chitraltimes booni cought fire women shop 2
chitraltimes booni cought fire women shop 3

شیئر کریں: