Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اگلے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دیا جائے۔ نورعالم خان پی ٹی آئی

شیئر کریں:

اگلے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دیا جائے۔ نورعالم خان

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے نوجوان رہنما نور عالم خان نے مطالبہ کیاہے کہ اگلے بلدیاتی انتخابات میں اپر چترال کی سطح پر نوجوان نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیا جائے بصورت دیگر ہم پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز آزمائے ہوؤں کو دوبارہ ووٹ دینے کو تیار نہیں۔ کیونکہ پچھلے انتخابات میں جن لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا تھا وہ اپنی نااہلی کے باعث ہار گئے جبکہ یوسی ڑاسپور، مستوچ اور یارخون سے بھاری بھر کم ووٹ لینے کے باوجود ان لوگوں نے الیکشن کے بعد علاقے کا دورہ کرکے لوگوں کا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔

اب یہ باتیں گردش میں ہیں کہ شاید ان لوگوں ہی کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ دی جارہی ہے جو پہلے ہی سے آزمودہ ہے اگر ایسا کیا گیا تو اس کے خلاف بھر پور تحریک چلائی اور ایسے آزمائے ہوؤں کو ٹکٹ دینا پارٹی کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعلی کے پی محمود خان، سنیٹر فلک ناز کائے اور مشیر وزیر اعلی وزیر زادہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپر چترال میں بلدیاتی الیکشن کے لئے نوجوانوں کو ٹکٹ الاٹ کریں تاکہ ہم سیٹ جیت سکے۔

ہمیں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ سڑکوں، گراؤنڈز، گوداموں وغیرہ میں کرپشن کرنے والے پی ٹی آئی کے ٹھیکدار اب ٹکٹ کے لئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں ان لوگوں کو ٹکٹ دینے کی صورت میں ہم ان کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ ہم کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کرسکتے جو اپنی ذاتی مفادات کے لئے عمران خان صاحب کے وژن کو پس پشت ڈال رہے ہیں۔ ایسے عناصر پارٹی اور قوم دونوں کے دشمن ہے


شیئر کریں: