Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کو جانے والی شاہراہوں پر قیام و طعام بنانے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کو جانے والی شاہراہوں پر قیام و طعام بنانے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شعبہ سیاحت سے متعلق خصوصی وژن کے تحت سیاحتی مقامات تک رسائی کے شاہراہوں پرسہولیات سے آراستہ قیام و طعام کے قیام کویقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے وفاق کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی تمام حسین وادیاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں اور سیاحوں کی آمد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

سیاحوں کی کثیر تعداد گلیات، ناران، کاغان، کمراٹ اور سوات سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔نجی شعبہ کے اشتراک سے بلخصوص سوات ایکسپریس وے، گلیات، ناران، کاغان، کمراٹ، اور ملاکنڈ دویژن کو جانے والے شاہراوں پر موجود پٹرول پمپس و دیگر مناسب مقامات پر جدید سہولیات سے آراستہ قیام و طعام /آرام گاہوں کا قیام عمل میں لائے جائیں جس میں نماز، وضو، کینٹین و ٹک شاپ، صاف پینے کے پانی کی سہولت اور مرد و خواتین کیلئے الگ الگ واش رومز کی سہولت میسر ہوگی۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے زیر انتظام کائیٹ پراجیکٹ کے تحت ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں 150 پری فیبریکیٹڈ ٹوائلٹ نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ سفر کے دوران سیاحوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہوں۔

سیاحوں کو سہولیات دینے اور جدیدقیام و طعام کے قیام کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ میں قومی شاہراہوں پر سیاحوں کی آمدورفت کا جائزہ لینے کیلئے مختلف داخلی راستوں پر مناسب مانیٹرنگ سسٹم کے قیام کا بھی کہا گیا ہے۔مراسلہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نتھیاگلی کے مقام موچی درہ پر داخلہ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرنے کا مانیٹرنگ نظام کامیابی سے کام کر رہا ہے جسے دیگر تمام داخلی راستوں پر قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ مراسلہ میں مزید کہا گیاہے کہ وہ پٹرول پمپس جو سیاحوں و مسافروں کو درکار سہولیات نہ دیں ان کو این او سی جاری نہ کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
51107