Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، کھوت کی دو معروف شخصیات چیئرمین حاجی میرگلزاراورحاجی حبیب اللہ سپردخاک

شیئر کریں:

انتقال پرملال،کھوت کی دو معروف شخصیات چیئرمین حاجی میرگلزاراورحاجی حبیب اللہ انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق ممبر ضلع کونسل چترال میر گلزار مختصر علالت کے بعد ہفتے کی شب انتقالِ کرگئے۔ وہ 1979ء اور 1983ء میں کھوت سے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور شہزادہ محی الدین کے قربی ساتھوں میں شامل تھے۔ ان کی جسد خاکی کو ہفتے کے روز پشاور سے کھوت لاکر سپرد خاک کیا گیا۔ وہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے میر کمال الدین ودیگرکے والد محترم تھے. دیگر سوگواروں میں حید امام میر نظام الدین ۔ میر شجاع الدین شامل ہیں ۔۔حاجی میرگلزا ر ایک ملنسار ، مہمان نوازاور ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی رحلت سے چترال بالعمول اور کھوت کے عوام بالخصوص ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ شاید اس کا خلا کوئی پر کرسکے۔

انتقال پرملال۔ رحیم اللہ ایڈوکیٹ کے والد محترم انتقال کرگئے۔


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کے معروف قانون دان و سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور انصاف لائرز فورم کے صوبائی راہنما رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ کے والد اور چترال کے معروف ٹھیکہ دار اکبر خان کے چچا صوبیدار ریٹائرڈ حاجی حبیب اللہ جمعتہ المبارک کی شب اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کو آبائی گاوں کھوت تورکھو میں سپرد خاک کیاگیا۔ مرحوم کا تعلق چترال کے ایک معزز خاندان سے تھااورچترال کی تاریخ میں تحصیل تورکہو سے چترال سکاوٹس میں دوسرے شخصیت تھے جسے صوبیدار ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ آپ چترال سکاوٹس میں بطور جونئر کمیشنڈ افیسر خدمات انجام دیکر1971میں بحیثیت صوبیدار ریٹائر ہوئے تھے ۔آپ صوم وصلو تہ کے پابند انتھائی نیک اور باخبر شخصیت تھے۔

chitraltimes Haji habibullah khot

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
51003