Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سود کی لعنت سے پاک بنکاری کے مواقع فراہم کرنا ایک نعمت سے کم نہیں ۔ مولانا چترالی

شیئر کریں:

سود کی لعنت سے پاک بنکاری کے مواقع فراہم کرنا ایک نعمت سے کم نہیں ۔ مولانا چترالی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پرائیویٹ شعبے میں قائم میزان بنک کی چترال شاخ کی افتتاحی تقریب میں چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر بنک کی چترال برانچ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بنک کے سنیئر انتظامیہ کے افسران عارف الاسلام (ڈپٹی سی ای او)، محمد سلیم خان (جنرل منیجر نارتھ)، عارف اسلم خان (ریجنل منیجر کے پی) اور میاں فواد شاہ (ایر منیجر مردان) موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا چترالی نے کہاکہ میزان بنک کا چترال میں شاخ کھولنا یہاں کے عوام کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں جنہیں سود کی لعنت سے پاک بنکاری کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے چترال میں سود سے پاک بنکاری کی اہمیت بیان کیااور اس برانچ کی کامیابی کے لئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

chitraltimes meezan bank inaguration chitral branch 5
chitraltimes meezan bank inaguration chitral branch 2
chitraltimes meezan bank inaguration chitral branch 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
50992