Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے زیر اہتمام مستوج خاص میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے زیراہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصانات کے حجم کو کم سے کم کرنے کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ مستوج خاص میں اختتام پذیر ہوئی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چترال سکاوٹس کے کیپٹن رضوان تھے۔جنھوں نے اکاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آغا خان نیٹ ورک کے مختلف ادارے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں جبکہ اکاہ کی طرف سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر گاوں کی سطح پر نوجوانوں کی تربیت قابل تعریف ہے ۔


اس موقع پر قدرتی آفات رونما ہونے سے بچانے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی جس میں علامتی طور پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کی گئیں اورسیلاب یازلزلے کی صورت میں زخمی ہونے والوں کوباحفاطت نکالنے ،محفوظ مقامات تک پہنچانے، فرسٹ ایڈ دینے اور ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا۔ورکشاپ میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسورس ٹیم (CERT)،سرچ اینڈریسکیوٹیم (SART)اورڈیزاسٹراسسمنٹ ٹیم (DART) کے مقامی میل اورفیملزوالیئٹرزکثیرتعداد میں شرکت کی۔


منیجرایمرجنسی مینجمنٹ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ ولی محمد،پروگرام آفیسر پلانگ اینڈ رسپانس جاویداحمد،سیئرٹریننگ آفیسرنصرت ،عائشہ اوردوسروں نے کہاکہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی حادثہ کے بعد بروقت کاروائی کرتے ہوئے عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ یقینی بناناہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصانات کے حجم کو کم سے کم کرنے کے لئے موثر تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ( اکاہ) چترال کے پسماندہ علاقوں میں درجنوں نواجوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال کامقابلہ کرنے کے لئے تربیت دی ہے تاکہ وہ ہرمشکل وقت کامقابلہ کرسکیں۔مستوج کے عمائدین نے تربیتی ورکشاپ کی انعقاد پر اکاہ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes akah workshop mastuj ended3
chitraltimes akah workshop mastuj ended 2
chitraltimes akah workshop mastuj ended

شیئر کریں: