Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دریائے موڑکہو میں طغیانی، کوشٹ پل کو جذوی نقصان، ٹریفک معطل

شیئر کریں:

کوشٹ (سیف الدین ) دریائے موڑکہو میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے کوشٹ کے مقام پر کوشٹ پل کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے تین ہزار کے قریب آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی افراد پل کو دریا کی کٹائی سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم پانی کی سطح بلند ہونے کیو جہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اورٹریفک معطل ہے۔

یاد رہے کہ متاثرہ پل سے ملحقہ آر سی سی پل تیاری کے آخری مرحلے میں آ کر سالوں سے بلا وجہ تعطل کا شکار ہے۔ علاقے کے عوام نے حکام بالا اور منتخب نمائندہگان سے مزکورہ مسئلے کی طرف توجہ کی اپیل ہے۔

chitraltimes kosht bridge under river erosion 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50961