Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میموگرافی کیمپوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔۔حیات شاہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کینسئر کیئر ہسپتال لاہور کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں چالیس سال سے زائدعمر کے خواتین کی فری میموگرافی ( چھاتی کا ایکسرا) کیمپ جاری ہے ۔ اس کیمپ کو ممکن بنانے والے امریکہ میں مقیم چترال کے قابل فخر فرزند روزیمن شاہ اور انکی اہلیہ نگہت شاہ کا کہنا ہے کہ ایک میڈیکل ٹیم جدید مشینری کے ساتھ چترال پہنچی ہےلہذاچترال کے عوام کو اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانی چاہیے۔


منگل کے دن چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے ممبران محمد علی مجاہد کی سرپرستی میں کیمپ کا دوبارہ وزٹ کیا۔ اور لوگوں کو تلقین کی گئی کہ اس نادر موقع سے فائدہ اُٹھایاجائے ۔


اس سلسلے میں محمد علی مجاہد کی سربراہی میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے ممبران نے مختلف اداروں کے ذمہ داروں اور انتظامیہ کی تعاون کیلئے اے ڈی سی (جنرل) حیات شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورمختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے کیمپوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے استعداد کی گئی۔جس پرانھوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی

اسی طرح اے ۔ڈی ۔سی حیات شاہ نے لوئر چترال کے ساتھ اپر چترال کے انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے انھوں نے عوام الناس سے اس نادر موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر محمد علی مجاہد نے چترال میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تینوں شخصیات سے اس سلسلے میں مل کر کام کرنے کی استدعا کی جس پر تینوں نے اس کو مشترکہ مسئلہ قرار دیکر بھر پورتعاون اور مدد کی یقین دہانی کی۔ محمد علی مجاہد نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں پہلے کی طرح چترال کے مختلف علاقوں میں اگہی سیمینار منعقد کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں۔ بہت جلد مختلف اداروں کو لیکر اس سلسلے میں عملی کام شروع کریں گے۔

chitraltimes mamography camp4
chitraltimes mamography camp
chitraltimes mamography camp1

شیئر کریں: