Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گوچ گال رامن لاسپور میں خشک سالی کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ،باغات بھی سوکھنے کا اندیشہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) علاقہ گوچ گال رامان لاسپور کے باسیوں نے چترال کے منتخب نمائندگان، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے ساتھ مختلف غیر سرکاری اداروں سے مدد کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے علاقے میں قحط پڑنے کے ساتھ مال مویشیوں کی ہلاکت اور تناور درختوں کے سوکھنے کا قوی اندیشہ ہے ۔ ایک اخباری بیان میں علاقےکے عمائدین نے کہا ہے کہ2015 کے سیلابی سیزن میں دریائے لاسپور میں بھی سیلاب انے کی وجہ سے گوچ گال رامن میں چشمہ کی پانی کا سطح بھی انتہائی تہہ میں چلا گیااور سالانہ مذید کم ہوتا گیا یہاں تک کہ امسال علاقے کے عوام پانی کے بوند بوند کوترسنے لگے اور ساتھ ایریگشن چینل نہ ہونے کیوجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے۔یہاں تک کے جانوروں کو پلانے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے امسال فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور ساتھ کئی سال پرانے تناور درخت بھی سوکھنے لگے ہیں۔ علاقے کے عوام نے ایک قرارداد کے زریعے منتخب نمائندگان اور حکام بالاسے مطالبہ کیا ہےکہ سولر انرجی یا رامن سے پائپ لائن کے زرئعے علاقے میں پانی پہنچایا جائے۔ رامن سے گوچ گال تک صرف تین کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ بصورت دیگر علاقے کے عوام ہجر ت کرنے پر مجبور ہونگے۔ انھوںنے مذید بتایا کہ چار سو کنال زیر کاشت زمینات ہیں جبکہ باقی جنگلات اور باغات ہیں۔جوانتہائی خطرے سے دوچار ہیں۔

chitraltimes gochgal raman laspur water shortage1
chitraltimes gochgal raman laspur water shortage3
chitraltimes gochgal raman laspur water shortage2
chitraltimes gochgal raman laspur water shortage4
chitraltimes gochgal raman laspur water shortage5
chitraltimes gochgal raman laspur water shortage6
chitraltimes gochgal raman laspur water shortage8

شیئر کریں: