Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے ممبران کا فری میموگرافی کیمپ کا دورہ

شیئر کریں:

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے ممبران کا فری میموگرافی کیمپ کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کا ایک اہم اجلاس چترال شہر میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم این اے عبد الاکبرچترالی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، حاجی محمد ظفر، ایس پی محمد خالد، محمد علی مجاہد، ارپی ایم سردار ایوب ، ولی محمد یفتالی،رحمت ولی۔منیجر ارشاد یفتالی،قاضی سلامت ،سیف الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں امریکہ میں مقیم روزیمن شاہ اور انکی اہلیہ نگہت شاہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا جن کی کوششوں سے چترال کے مختلف ہسپتالوں میں کینسرکیئرہسپتال لاہور کے زیر اہتمام فری میموگرافی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔


اجلاس میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کیلئے ایکزیکٹیو باڈی بھی تشکیل دیدی گئی اور سوسائٹی ایکٹ کے تحت گروپ کو رجسٹرڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا تاکہ ایک منظم طریقے سے ضرورت مندوں کی مدد کی جاسکے۔

اجلاس میں ان تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ اد اکیا گیا جنھوں نے مختلف اوقات اور مصیبت کی گھڑی میں چترال کے اپنے بہن بھائیوں کی چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کی وساطت سے مدد کی۔ خصوصا اورسیز چترالیوں کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکانے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کا دورہ کیا اور میموگرافی کیمپ کا معائنہ کیا۔ جہاں چالیس سال عمر سے زیادہ کے خواتین کا فری میموگرافی جار ی ہے۔ اور کیمپ کے پہلے دن بیس خواتین کی میموگرافی (چھاتی کا ایکسرا) کی گئی ۔

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے ممبران نے چترال کے ہر خاص وعام کو اس فری میموگرافی کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی اپیل بھی کی ۔

chitraltimes chitral information and helping group dhq visit city

شیئر کریں: