Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیئرکینسرہسپتال لاہور کے زیراہتمام چترال کے مختلف علاقوں میں فری میموگرافی کیمپ کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) کینسر کیئر ہسپتال لاہور کی جانب سے چترال کے مختلف علاقوں میں چالیس سال سے زائد عمر کے خواتین کیلئے فری میموگرافی ( بریسٹ ایکسرے ) کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے ۔ اس سلسلے میں پہلا کیمپ کل یعنی 26 جولائی سے شہید اسامہ وڑائچ کیمپ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں رکھا گیا ہے جو 29جولائی تک جاری رہیگا۔ فری میموگرافی کیمپ امریکہ میں مقیم چترال کے معروف سوشل ورکر روزیمن شاہ اور انکی اہلیہ نگہت شاہ کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے ۔

کینسرکیئرہسپتال لاہور کے زیراہتمام چترال کے مختلف علاقوں میں فری میموگرافی کیمپ کا انعقاد

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے نگہت شاہ نے کینسرکیئر ہسپتال لاہور کے ایڈمنسٹریشن اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی درخواست پر فری میڈیکل کیمپ کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم جدید الات کے ساتھ چترال پہنچ چکی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دوسرا کیمپ لائس نائک حضرت الدین شہید کے نام پر گرم چشمہ ہپستال میں رکھا گیا ہے جو ۳۰جولائی سے یکم اگست تک جاری رہیگا۔ اسی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں صوبیدار ظفرمراد شہید کیمپ 2اگست سے 4اگست تک ہوگا اور مستوج خاص میں نائک محمد کریم شہید کمیپ 5 اگست سے 7 اگست تک ہوگا۔ اسی طرح اخری کرنل مرادکیمپ 9 تا 13 اگست دروش میں ہوگا،جہاں اخری دن کالاش ویلی کے خواتین کیلئے خصوصی طور پر رکھا گیا ہے تاکہ پسماندہ علاقےکے خواتین زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔

نگہت شاہ نے ان کیمپوں کی انعقاد میں تعاون پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروںکا شکریہ ادا کرتےہوئے چترال کے عوام سے ان کیمپوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50705