Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ محمودخان عید کے دن بھی متحرک رہے،بیغیرسیکورٹی کے مختلف علاقوں کا دورہ

شیئر کریں:

وزیراعلیٰ محمودخان عید کے پہلے دن بھی متحرک رہے

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کی نماز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی مسجد میں ادا کی ۔ صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر اُمت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق ، ملکی ترقی و خوشحالی ، امن و امان اور کوروناوباءسے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کے دوران کورونا ایس ا وپیز پر عمل درآمد کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طورپر وزیراعلیٰ سمیت کوئی بھی ایک دوسرے سے گلے ملا اور نہ ہی مصافحہ کیا۔
<><><><><><><


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان عید الاضحی کے پہلے دن بھی عوامی خدمت کیلئے متحرک رہے ۔ اُنہوں نے بغیر سکیورٹی پروٹوکول صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں ڈبگری گارڈن ، اندرون شہر، صدر، کوہاٹ روڈ، جی ٹی روڈ ، دلہ زاک روڈ اور دیگر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ان علاقوں میں بارش کے بعد کی صورتحال اور عید الاضحی کی مناسبت سے صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دلہ زاک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کی ابتر صورتحال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے واٹر سپلائی اینڈ سنٹیشن کمپنی پشاور کے ایر یا انچارج کو معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو فوری طور پر شہر بھر میں صفائی اور نکاسی آب کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیربلدیات کو بھی تمام ٹی ایم ایز کو بھر پور طور پر متحرک بنانے اور صفائی کیلئے اقدامات مزید تیز کروانے کی ہدایت کی ۔
<><><><><><><>


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کے پہلے دن ضلع باجوڑ کے راغگان ڈیم میں دو کشتیاں الٹنے کے ناخو شگوار واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہاہے کہ صوبائی حکومت غمزدہ خاندانوں کے دُکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات یقینی بنانے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے مقامی ہسپتال انتظامیہ کوبھی واقعے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر انور زیب خان فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچے اور وہاں پر واقعے کے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔


دریں اثناءوزیراعلیٰ نے صوبے کے بعض مقامات پر عید کے موقع پر سیر و تفریح کیلئے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو لائف جیکٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتی سواری پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو نہروں میں نہانے پر عائد پابندی پر بھی عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اُنہوںنے بعض مقامات پر ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال کی جانے والی کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ایسے کشتی بانوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایسی سرگرمیوں سے ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے ہیںجن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ لوگوںکی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور انتظامیہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو یقینی بنائے ۔
<><><><><><>


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کے موقع پر ضلع لکی مروت کے تفریحی مقام پر منچلے نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری طور پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔ مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
<><><><><><>


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرحوم صحافت کے شعبے میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے اور اُن کی صحافتی خدمات عرصہ دراز تک یا درکھی جائیں گی ۔
<><><><><>

chitraltimes cm kp mahmood eid pray

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
50677