Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول وعرض میں عیدالاضحیٰ انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

شیئر کریں:

چترال کے طول وعرض میں عیدالاضحیٰ انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

چترال ( نمائندگان چترال ٹائمز )   ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی عید الاضحی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ اپر چترال  میں مستوج ، بونی ، موڑکہو و تورکہو اور لوئر چترال میں چترال شاہی مسجد ، چترال چھاونی ، بروز ، گرم چشمہ ، دروش اور مضافات کے جامع مساجد اور عیدگاہوں میں بڑے.  بڑے اجتماعات ہوئے ۔  جن میں ہزاروں فرزندان توحید نے  نماز عید ادا کی ۔ چترال میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع ایون عید گاہ میں ہوا ۔ جس میں ایون ، بروز ، بمبوریت ، رمبور اور قریبی مقامات سے مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہوئی ۔ عید گاہ  ایون کےخطیب  معروف عالم دین مولانا  کمال الدین نے نماز  عید پڑھائی ۔ اور خطبہ دیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ۔ کہ پوری دنیا ایک انتہائی اضطرابی کیفیت سے دوچار ہے ۔ مسلم اور غیر مسلم دونوں وبائی امراض کی لپیٹ میں ہیں ۔ ایسے میں مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ کہ اپنے رب کے حضور سجدہ  ریز ہوکر اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کی معافی مانگیں ۔

اسی طرح اپر چترال میں بھی عید الاضحی مذ ہبی جوش و جذبے اور عقیدت احترام سے مناٸی گٸی۔ اس حوالے سے اپر چترال کے مختلف علاقوں کے جامع مساجد کھلی مقامات اور عید گاہوں میں عید کی اجتماعات ہوۓ اور نماز عید ادا کی گٸی ۔علماۓ کرام سنت ابراہمی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یاد کے حوالے سے جامع تقاریر پیش کیں۔وطن عزیز پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے اور مسلم امہ کیلیے خصوصی دعاٸیں مانگی گٸی۔

chitraltimes eid pray mulkhow warijoon4
chitraltimes eid pray mulkhow warijoon
chitraltimes eid gah ayun eid pray

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50655