Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن حادثے میں زخمی خاتون کو پشاور لے جاتے ہوئے عشریت کے مقام پردوبارہ حادثہ,ایک شخص جانبحق

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ روز ریشن میں ایکسٹینڈنٹ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے رضیہ سلطان ساکن بونی ٹیک لشٹ کو علاج کے لئے پشاور ریفر کیا گیا تھا جس کو لیکر ان کا بھائی, بہنوئی اور بھابی پشاور ہسپتال جارہے تھے کہ عشریت کے مقام پر دوبارہ حادثے کا شکار ہوئے اور رضیہ سلطان کا بھائی اکبر علی وفات پاگئے جبکہ ان کی بھابی زخمی ہیں باقی رضیہ کا بہنوئی معمولی زخمی اور رضیہ کو بھی چوٹیں ائی ہیں تاہم محفوظ ہیں اور دروش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں.ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولینسز کے ساتھ موقعے پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے THQ ہسپتال دروش منتقل کیا ، زخمیوں کو پشاور ریفر کیا گیا ہے جن کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم پشاور منتقل کر رہی ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50622