Chitral Times

Sep 23, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں فلائنگ کوچ حادثہ، تین افرادجان بحق،11 زخمی، وزیراعلیٰ کااظہارافسوس وتعزیت

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور سے اپر چترال جانے والی فلائنگ کوچ ریشن کے مقام پر درائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکارہوگئی۔حادثہ ریشن نالہ کے مقام پر ہوئی ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق گاڑی نمبر RIS 926 بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد علی نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میںتین افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ جان بحق افراد میں ڈرائیوراور ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہیں۔جنھیں ریسکیو 1122 اور الخدمت,ہلال احمراوربونی میڈیکل سنٹر کے ایمبولینسوں میں تحصیل ہیڈکوارٹرسپتال بونی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرمستوج شاہ عدنان نے بتایا کہ زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کیلئے آغاخان ایجنسی فار ہیبٹاٹ (اکاہ) و ریڈکریسنٹ کے رضاکار وں اور مقامی افراد نے مدد کی ۔

جان بحق افراد میں حسن علی شاہ عمر پچیس سال ساکنہ آوی ، حمید ڈرائیور المعروف شاہ جی ساکن ریچ حال کروئی جنالی بونی، شبانہ دختر غلام چرون شامل ہیںجبکہ زخمیوں میں مجیب الرحمن ولد فیض الرحمن ساکن بونی، جاویدولد شیر مومن بونی، مستنصر ولد رحمت کوراغ، مزمل ولد توکل کوراغ، راضیہ دختر سلطان ٹیک لشٹ، فیروزہ دختر سلطان ٹیک لشٹ، روہیدہ کوشٹ، عائیک ناز دختر بلبلان خان چرون، شمیضہ نذیر دختر علی نظار کوراغ، مسرت دختر سید سلیمان شاہ بریپ، مجاہد خسرو ولد ناصر خسرو ساکن بونی شامل ہیں۔ ۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ اور زخمیوں کی عیادت کے بعد چترال ٹائمزکو بتایا کہ تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپر چترال کے علاقہ ریشن میں ٹریفک حادثے میں تین افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

chitraltimes reshun flyingcoach accident upper chitral
chitraltimes reshun flyingcoach accident upper chitral4
ریشن میں
chitraltimes reshun flyingcoach accident upper chitral3
chitraltimes reshun flyingcoach accident upper chitral akah
chitraltimes reshun flyingcoach accident upper chitral akah2
chitraltimes reshun flyingcoach accident upper chitral5
chitraltimes reshun accident dc chitral visit hospitals

شیئر کریں: