Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی وزراء پر پتھراؤاورفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انصاف یوتھ ونگ چترال

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) انصاف یوتھ ونگ ضلع لویر چترال کے صدر شفیق الرحمن نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران وفاقی وزراء علی امین گنڈاپوراور مراد سعید کی گاڑیوں پر مسلم لیگی کارکنوں کی طرف سے پتھراؤ، فائرنگ اور ڈنڈا برسانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جو بھی مرضی کرلے، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اور الیکشن میں اپنی ناکامی سامنے دیکھ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں جوکہ ذیادہ دیر نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن پرامن تھے اور پر امن رہیں گے اور عوام کے مینڈیٹ سے انشاء اللہ فتح حاصل کرکے رہیں گے۔

جمعہ کے روز یوتھ ونگ کے دیگر رہنماؤں مختیار احمد، محب العارفین، واجد الرحمن، اسد الرحمن، عامر سہیل، صہیب اور دوسروں کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا ء پر حملہ پاکستانی قوم اور جمہوریت پر حملہ ہے اور مسلم لیگ (ن) جمہوریت کے نام سے بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان کو کبھی بادشاہت قائم ہونے نہیں دیں گے اور عمران خان کی قیادت میں ہم بادشاہت کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف میدان میں نکلی ہے اور بدترین تشدد اور بزدلانہ حملے کے باوجود راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں عوام کا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ عوام کو ڈرانے کے لئے جو بھی کرلیو عوام اب تددلی کے جھنڈے تلے کھڑی ہے۔

اس موقع پر مختیار احمد نے کہاکہ مہمان کی عزت افزائی کی بجائے ان پر حملہ ڈھیٹ لوگوں کا کام ہے جس کا ارتکاب مسلم لیگ نے کیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ محب العارفین نے کہاکہ مسلم لیگیوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنا امیج مزید خراب کردیا ہے جوکہ مایوسی کا شکار ہے اور یہ پارٹی خود تتر بتر ہونے والی ہے۔ اسد الرحمن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس کے باوجود پی ٹی آئی کا کارکن پرامن رہے گا۔ صہیب احمد اور عامر سہیل نے اس گھناونے واقعے میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔


شیئر کریں: