Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادارہ ‘روز‘ کی مدد سے مجھے فارمیسی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیکا موقع میسرآیا۔ محمد خنظلہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے خوبصورت گاؤں کوغوزی سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد خنظلہ نے چترال میں اعلیٰ تعلیم میں ٹیلنٹد مگر کم وسائل رکھنے والے طلباء وطالبات کی مدد کے لئے کوشان ادارہ ROSEکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کی بدولت انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی جیسے ادارے میں ان کی پسند کی ڈسپلن فارمیسی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آیا۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایف۔ایس سی کرنے کے بعد ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے کوالیفائی نہ کرسکنے کے بعد وہ میڈیکل فیلڈ ہی میں فارمیسی میں جانا چاہتے تھے لیکن کم مالی وسائل کی وجہ سے ان کی یہ خواہش اور ارمان پورا نہیں ہوسکتے تھے۔ انہیں ROSEتنظیم کے بارے میں معلومات ہونے پر اس کے چیرمین ہدایت اللہ سے رابطہ کیا اور چند ہفتوں بعد انہیں ملک کی اس ممتاز یونیورسٹی میں داخلے کی نوید سنادی گئی جس کا خواب بھی انہوں نے نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے لئے ان کو کل گیارہ لاکھ روپے کی سکالرشپ ملے گی ۔ انہوں نے چترال کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ روزکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرکے اس عظیم مشن کو آگے لے جانے میں اس کے چیرمین ہدایت اللہ اور ان کے رفقاء کار کا دست وبازو بنیں اور اللہ کے ہاں اجر وثواب حاصل کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50402