Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مرکزی انجمن ترقی کہوار کاجنرل باڈی اجلاس،صادق اللہ صادق کی یادمیں تعزیتی پروگرام منعقد کرنیکا فیصلہ

شیئر کریں:

مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کاجنرل باڈی اجلاس،صادق اللہ صادق کی یادمیں تعزیتی پروگرام منعقد کرنیکا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کاجنرل باڈی اجلاس (ر)پروفیسر ممتاز حسین کی زیرصدارت منگل کے روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ ہوا جس میں چارایجنڈے پرغورکیاگیا۔17جولائی 2021 کومرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کے نائب صدرصادق اللہ صادق کی یادمیں تعزیتی پروگرام کاانعقاد کیاجائے گا،حلقہ جات کوفعال میں کے لئے لالحہ عمل کی جائے گی،عیدکے بعدمرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کاجنرل باڈی اجلاس بلاکرتنظیم نوکرنے پرغورکیاجائے اور مرکزی انجمن وحلقہ جات کے مستقبل کوبہتربنانے کے لئے حاضرین سے رائے لیاگیا۔

اجلاس میں مرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کے صدرشہزادہ تنورالملک،جنرل سیکرٹری ظہورالحق دانش،عنایت اللہ اسیر،عرفان محمدعرفان،چیئرمین شوکت علی شوکت،افضل اللہ افضل،شہزادہ مبشرالملک،شہرادہ فہم عزیز،محبوب حسین محبوب،الطاف حسین خیاب،جناح الدین پروانہ،فدالرحمن فدا،سیدنذیرحسین شاہ نذیر،شیربڑانگ گداز،سیعدالرحمن سعیدی،ظفراللہ ماحی،اسماعیل الرحمان رحمانی اوردیگرنے شرکت کی۔

مقریرین نے انجمن ترقی کہوار کے لئے مستقل طورپردفترلینے،حلقہ جات کوفغال بنانے دوسرے مسائل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنانے پرغورکیاوہ کمیٹی متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کریں گے۔صدرمحفل (ر)پروفیسر ممتاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجمن ترقی کہوار کے دستورپرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت حلقہ جات کوباختیار بنایاجائے گا۔انجمن ترقی کہوار چترال میں بولی جانے والی زبانوں کاایک نمائندہ ادارہ ہے اس کومزیدفعال بناناہم سب کی ذمہ داری ہے

chitraltimes anjuman e taraqia khowar ijlas4
chitraltimes anjuman e taraqia khowar ijlas

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50335