Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں گندم کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مین گودام بونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈی،ایس،پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی،ایف،سی اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے گندم کے موجودہ سٹاک، معیار اور مقدار بھی چیک کئے۔ انہوں نے ڈی ایف سی کو اپر چترال کے تمام سیل پوائنٹس میں گندم کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اور واضح کیا کہ معیار اور مقدار کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں برتا جائے گا۔
دریں اثنا کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور ڈی،ایس،پی ہیڈکوارٹر کے ہمراہ کاروباری مقامات،ٹرانسپورٹ اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگانے، ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کئے۔

chitraltimes ac mastuj visit wheat goodown
chitraltimes ac mastuj visit ada2
chitraltimes ac mastuj visit ada

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50309