Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اوناوچ پل حادثے کے متاثرہ خاندانوں میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کےزیراہتمام امدادی رقوم تقسیم

شیئر کریں:

اوناوچ پل حادثے کے متاثرہ خاندانوں میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کےزیراہتمام امدادی رقوم تقسیم

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یارخون اناوچ پل مسافر گاڑی حادثے کے متاثرہ خاندانوں میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے تعاون اور مخیر افراد کی مدد سے امدادی رقوم تقسیم۔۔ لواحقین کے بچوں کی تعلیمی اخراجات بھی مخیر افراد اٹھائیں گے۔۔۔

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کی جانب سے یارخون اناوچ میں مسافر گاڑی حادثے میں جانبحق افراد کے لواحقین ساتھ ہمدری اور ان کی نفسیاتی بحالی کے حوالے سے تقریب اپر چترال بونی میں منعقد ہوئی۔۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور مرحومین کی معفرت کے دعا کے ساتھ کیا گیا.

ایس پی انو سٹگیشن خالد خان،ڈاکٹر عبدا لکریم, ایس۔ڈی۔پی۔او مستوج محی الدین،علاو الدین عرفیؔ، اور ذاکر محمد زخمیؔ خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان نے شرکت کی۔

شراکا نے محمد ضیا سالکؔ ، جن کا تعلق لوٹ اویر سے ہے، کا شکریہ ادا کیا جو مشکل کی گھڑی میں لواحقین کا ساتھ دیا۔

انھون نے چترال اور گلگت کے مخیر اور مخلص لوگوں کو ایک گروپ میں جمع کرنے پرمحمد علی مجاہدؔ اور فضل الرحمٰن شاہدؔ کے کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کی۔

خطیب شاہی مسجد چترال خلیق الزمان نے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ متاثرہ بچے،بچیوں کی تعلیم میں کوئی مسلہ نہیں ہو گا اور مخیر حضرات کی مدد سے چھ سال سے دس سال تک تعلیمی اخراجات وہ برداشت کریں گے۔۔انھوں نےدیار غیر میں رہتے ہوئے چترال کے لیے خدمات پر محمد ضیا سالکؔ کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔

تقریب کے اختتام پر لواحقین کی بحالی کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اور ان میں نقد امداد تقسیم کی گئی۔۔

متاثرین اس موقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چترال انفارمشین اینڈ ہیلپنگ گروپ کے خدمات پر تمام ممبراں کو خراج، تحسین پیش کیے۔اوردیار غیر میں رہتے ہوئے چترال کے لیے خدمات پر محمد ضیا سالکؔ کو سلام پیش کی

۔اس تقریب میں انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے فعال ممبر شہزاد احمد شہزادؔ کے علاوہ،ایس۔ڈی۔پی۔او ہیڈ کوارٹراحمد عسی، چرمین چیپس رحمت علی جوہرؔاور نوجوان سوشل ایکٹیویسٹ افگن رضاؔ بھی موجود تھے۔ ایس۔ڈی۔پی۔او مستوج محی الدین اس تقریب کی میزبانی کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ جوکہ چترال سے تعلق رکھنے والے خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار لوگوں کی آن لائن واٹسپ گروپ ہے۔جو گزشتہ سال کرونا وائریس کی پھیلاو کی وجہ ملک کے مختلف شہروں میں پھسے ہوئے اور پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے بنایا گیا۔یہ گروپ اپنی وجود میں انے سے آج تک نہ صرف کرونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد بھر پور طریقے سے کی بلکہ کرونا کی زور ٹوٹنے کے بعد بھی اپنی بے مثال خدمت کو جاری رکھ کر زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بہتریں خدمات پیش کرتا ایا ہے۔

ابھی تک یہ گروپ سینکڑوں بے یار و مدد گار لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے علاوہ چترال اور گلگت کے مستحق خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کر چکا ہے اسی طرح مریضوں کے علاج معالجے اور متاثر خاندانوں کی بحالی میں اپنا جاندار کردار ادا کر رہاہے۔ یہ گروپ چترال اور گلگت میں اپنی مقدور کے مطابق عملی خدمات میں مصروف ہے۔اور ہر دو علاقے کے درد دل اور مخلص لوگ اس گروپ میں شامل ہیں۔

chitraltimes chitral information and helping group distribute relief1
chitraltimes chitral information and helping group distribute relief4
chitraltimes chitral information and helping group chitraldistribute relief 6 111
chitraltimes chitral information and helping group chitraldistribute relief 6 11
chitraltimes chitral information and helping group chitraldistribute relief 6 113

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50227