Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دوردرازعلاقوں میں کام کرنیوالی کمیونٹی مڈوائفز کیلئے ہر فورم پرآواز اُٹھائیںگے۔ہدایت الرحمن/سجاد احمد

شیئر کریں:

چترال کے دوردراز علاقوں میں کام کرنے والی کمیونٹی مڈ وائفز کیلئے ہر فورم پرآواز اُٹھائیں گے۔ہدایت الرحمن /سجاد احمد


چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے کہاہے کہ کمیونٹی میڈوائف چترال کے دورآفتادہ علاقوں میں زچہ وبچہ کی علاج معالجہ میں انتہائی موثر کردار اداکرررہی ہیں یہی وجہ ہے کہ چترال کے دوردرازدیہات جہاں ہسپتال کی سہولت موجود نہیں وہیں پر زچگی کے دوران اموات کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

وہ گزشتہ دن پی ٹی ڈی سی ہوٹل چترال میں ضلع بھر کے کمیونٹی مڈوائفز کی ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر سجاد احمد، سینیٹر فلک ناز کے معاون خاص سابق ناظم حیات الرحمن، جی یو آئی کے رہنما محمد سعید لال ودیگر بھی موجود تھے۔


ایم پی اے نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے ستر سے زیادہ کمیونٹی مڈ وائفز 2008ء سے چترال کے مختلف دیہاتوں میں کام کررہی ہیں مگر حکومت ان کی ملازمتوں کو مستقل کرنے کے بجائے گزشتہ سال سے ان کا اعزازیہ بھی بند کردیا ہے۔ انھوں نے کمیونٹی مڈ وائف کی وفد کو یقین دلایا کہ وہ اسمبلی فلور پر اس ناانصافی کے خلاف بھر پورآواز اٹھائیں گے اور دوسرے اضلاع کے ایم پی ایز کو لیکر کمیونٹی مڈوائف کی ملازمتوں کو مستقل کرنے کیلئے ہر فور پراپنی بھر پورکوشش جاری رکھیں گے۔


پی ٹی آئی کی ضلعی صدر سجاد احمد خان نے بھی وفد کو یقین دلایا کہ وہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کو لیکر اس مسلے کو حل کرنے اور صوبہ بھر کے مڈوائف کو مستقل کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔ اور ساتھ گزشتہ سال سے بند اعزازیہ کوبھی دوبارہ جاری کرنے کی بھرپورکوشش کرینگے۔

سابق وی سی ناظم اور پی ٹی آئی رہنما حیات الرحمن نے سینٹر فلک ناز کی طرف سے انھیں یقین دہانی کی کہ وہ یہ مسئلہ صوبائی حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت میں بھی اُ.ٹھانے کیلئے اقدامات کریں گے۔


آل کمیونٹی مڈوائف ایمپلائز کوارڈنیشن چترال کے صدر شاہدہ پروین نے تمام رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے 74کمیونٹی مڈ وائف گزشتہ بارہ برسوں سے یہاں پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور اب وہ اورایج ہونے کی وجہ سے کسی اور ادارے میں بھی کام نہیں کرسکتی لہذا ان کو مستقل کرنے کے ساتھ گزشتہ اکتوبر سے بند انکے اعزایہ بھی جاری کیا جائے۔


اس موقع پر بی بی نسیمہ نائب صدر، عالیہ جنرل سیکریٹری، رحیمہ فنانس سیکریٹری، ظاہرہ انفارمیشن سیکریٹری اور جہاں پریس سیکریٹری کے علاوہ کمیونٹی مڈوائف کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جنھوں نے حکومت پر زور دیا کہ کمیونٹی مڈ وائف زچہ و بچہ کی علاج کے ساتھ، پولیو مہمات اور اور کورونا اگہی مہم میں بھی بھر پورحصہ لے رہی ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ اکتوبر سے وظیفہ سے محروم ہیں۔

chitraltimes cmws chitral delegation met mpa hidayat and sajad pti3
chitraltimes cmws chitral delegation met mpa hidayat and sajad pti2
chitraltimes cmws chitral delegation met mpa hidayat and sajad pti1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50210