Chitral Times

Sep 20, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ایچ اے نے گرم چشمہ روڈ پر ایک ہفتے کے اندر چارخستہ حال پلوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا

شیئر کریں:

این ایچ اے نے گرم چشمہ روڈ پر ایک ہفتے کے اندر چارخستہ حال پلوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا


گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) این ایچ اے کے کنٹریکٹر، اسٹاف اور لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے رضاکاروں نے ایک ہفتے دن رات لگاتار کام کرکے گرم چشمہ روڈ پرچار خستہ حال پلوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیاہے۔ گزشتہ شام اوچو پل کی مرمت کاکام بھی مکمل کرلیا گیا اس خوشی میں علاقے کے عوام اور لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم (ایل ڈی ایف) کے ممبران کی جانب سے ان کے اعزاز میں نئے مرمت شدہ اوچو پل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

chitraltimes garamchashma road bridges repaired nha 4


تقریب سے اپنے خطاب میں لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کی عبوری کنونئیر قیمت خان نے کہا کہ لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کی دعوت پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا گرم چشمہ کا دورہ انتہائی اہم اور علاقے کے لئے مثبت رہا۔ ایم پی اے نے علاقے کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے این ایچ اے حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے پر آمادہ کیا اور گزشتہ کئی دنوں سے ایم پی اے گرم چشمہ روڈ کے خستہ حال پلوں کی مرمت کے سلسلے میں انتہائی موثر کردار ادا کررہے ہیں۔ جس کی وجہ آج ان کی آمد کے ایک ہفتے بعد گرم چشمہ روڈ پر موجود چار انتہائی خستہ حال پلوں کی مرمت کا کام مکمل ہوگیاہے۔ اس تیز رفتاری سے گرم چشمہ روڈ پر کام تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے۔ اس لئے لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے کنوئنر کی حیثیت سے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم پی اے، این ایچ اے اور ایل ڈی ایف کے تمام رضاکاروں کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے ان خستہ حال پلوں کی مرمت میں بہترین کردار ادا کیا۔ ہم مولانا ہدایت الرحمن، این ایچ اے اور لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے تمام رضاکاروں سے آئندہ اسی انداز میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

chitraltimes garamchashma road bridges repaired nha 2

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبیدار امیر اللہ نے کہا کہ بروقت اور بہترین طریقے سے کام کرنے پر میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن ، این ایچ اے کے تمام ذمہ داروں، کنٹریکٹر اور نصرت الہی کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے گرم چشمہ کے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان چار پلوں کی مرمت کا کام انتہائی سرعت سے کروایا۔ ان پلوں کی تعمیر کے بعد گرم چشمہ کے عوام اپنی آلو کی فصل بروقت منڈی تک پہنچانے میں کامیاب ہوں گے جو کہ علاقے کے عوام کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ ایم پی اے نے لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کی دعوت پر گرم چشمہ تشریف لائے وہ اپنی جگے پر ایک مدبرانہ فیصلہ تھا ان کی آمد کو ممکن بنانے پر میں نصرت الہی اور ایل ڈی ایف کے تمام ممبران کا مشکور ہوں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر ایل ڈی ایف کا ممبر ہوں اور اس فورم کے کام کرنے کے انداز سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ پلوں کی تعمیر میں ایل ڈی ایف کے ممبران نے جس جان فشانی سے کام کیا ہے میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ علاقے میں ہونے والے تمام تعمیراتی کاموں کی نگرانی ایل ڈی ایف کو سونپ دی جائے تاکہ معیار بھی برقرار رہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بھی فروغ ملے۔

chitraltimes garamchashma road bridges repaired nha 3 1

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نصرت الہی نے کہا کہ این ایچ اے کے اے ڈی اور کنٹریکٹر نے جو کام ایک ہفتے کے اندر کیا ہے وہ دوسرے ذمہ دار ادارے سالوں میں نہیں کرپاتے۔ ہم این ایچ اے کے آنے کے بعد گومگو کی کیفیت میں تھے کہ پتہ نہیں ان کے کام کرنے کا انداز کیا ہوگا مگر ہمارا ان کے ساتھ پہلا تجربہ ہی بہترین رہا ہے۔جس کے لئے میں اپنی طرف سے، علاقے کے عوام اور ایل ڈی ایف کے ممبران کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایم پی اے پورے چترال کے نمائندے ہیں وہ لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کی دعوت پر گرم چشمہ تشریف لائے۔ ایل ڈی ایف نے ون پوائنٹ ایجنڈا ”گرم چشمہ روڈ کی مرمت“ ان کے سامنے رکھا۔ یہاں سے رخصتی کے بعد ایم پی اے مسلسل اسی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ پلوں کی مرمت اپنی جگہ، گرم چشمہ روڈ میں مزید بہتری اور کام ہوتا ہوا آپ سب کو آئندہ چند دنوں میں نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایل ڈی ایف کی نمائندگی کرتے ہوئے ان تما م رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بساط کے مطابق پلوں کی تعمیر کے لئے کام کیا۔

آج یہاں یہ بات بھی بتانا ضروری ہے کہ آئندہ سے ہم لٹکوہ والے صرف اس شخص کا شکریہ ادا کریں گے جو علاقے کی بہتری اور مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ ہم ہراس شخص کو ہار پہنانے اور اس کے لئے زندہ باد کے نعرے لگانے کے لئے تیار ہیں جو علاقے کی بہبود کے لئے کام کرے مگر یہ زندہ باد کے نعرے اور شکریے کے ہار اس وقت پہنائے جائیں گے جب ترقیاتی کام اپنے تکمیل کو پہنچے۔

تقریب سے تاجر یونین کے نمائندہ نوح احمد، نظارشاہ، ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

chitraltimes garamchashma road bridges repaired nha 6
chitraltimes garamchashma road bridges repaired nha 10
chitraltimes garamchashma road bridges repaired nha 7



شیئر کریں: