Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی عرب ٹریفک حادثے میں جان بحق ریشن کے رہائشی شیرعلی خان کی جسد خاکی چترال ریشن پہنچادیا گیا

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ریشن گول کے شیر علی خان کا جسد خاکی ہفتے کی رات ریشن پہنچا دیا گیا۔ انہیں اتوار کو ابائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم کے لواحقین نے میت کی روانگی کے انتظامات کرنے پر سعودی عرب میں مقیم چترال کے رضاکاروں علی مراد میراگرام، سمیع اللہ زئیت، نور اعظ زیئت اور جہانگیر خان آوی ودیگر کے لئے دل کی گہرائیوں سے تشکر کا اظہار کیا۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن اور پاکستانی سفارت خانے کے کردار کی بھی تعریف کی۔ شیر علی مرحوم علی دوست، ۔عبدالمراد، عبدالحنان، اور شیرجام کے بھائی جبکہ ارشاد ، عبدالعلی، آفتاب کے چچا اور سینئر صحافی محمد شریف شکیب کے سسر تھے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
50161