Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ خزانہ نے عید الاضحی پر تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلامیہ جاری کر دیا

شیئر کریں:

محکمہ خزانہ نے عید الاضحی پر تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلامیہ جاری کر دیا


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے عیدالاضحی کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ محکمہ خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ محکموں کو عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 15 جولائی سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹریژری قوانین کے مطابق اگر کوئی مذہبی تہوار مہینے کے آخری 10 دنوں میں آ رہا ہو تو ملازمین کو اس سے 5 دن قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائے گی۔ اسی قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام مسلمان سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 15 جولائی سے تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کے انتظامات کرنے کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

میٹرک اور ایف ایس سی امتحانات کیلئے پشاور بورڈ میں کنٹرول روم قائم


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ایس ایس سی / ایچ ایس ایس سی امتحانات کے سلسلے میں طلباء و طالبات اور انکے والدین کی سہولت کے پیش نظر پشاور تعلیمی بورڈ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کا عملہ،مذکورہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 8بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گا کنٹرول روم میں دو رکنی عملہ شکایت سیل نمبر 091-9221404 ای میل ایڈریس complaints@bisep.com.pk پر دستیاب ہو گا جبکہ کنٹرولر دفتر نمبر 091-9222170، ایس ایس سی سیکرسی نمبر091-9222073 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , , ,
50078