Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں 7جولائی سے 12جولائی تک فری آئی کیمپ لگایا جائیگا۔ڈاکٹر شمیم

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد اور روٹس سسٹم آف سکولز کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں 7جولائی سے 12جولائی تک فری آئی کیمپ لگایا جارہا ہے جس میں ماہرین امراض چشم مفت معائنہ کے علاوہ مفت عینک، لیزر اور سرجری کریں گے۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے کہا ہے کہ امراض چشم میں مبتلا افراد اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تشریف لائیں اور رجسٹریشن کرنے کے بعد منظم صورت میں اپنی باری کا انتظار کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
50033