Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

داد بیداد۔۔۔۔۔۔۔۔سمندر پار کا غم۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

شیئر کریں:

داد بیداد۔۔۔۔۔۔۔۔سمندر پار کا غم۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

یہ زما نہ وبا کا زما نہ ہے وبا کے خلاف ویکسین کا زما نہ ہے ملک کے اندر بسنے والے ارام سے ہیں تا ہم سمندر پا رمزدوری اور روز گار کے لئے جا نے والے پا کستانیوں کا غم ہم سے برداشت نہیں ہوتا سیا سی اور سما جی شخصیات اپیل کر تے ہیں سما جی تنظیمیں اپیل کرتی ہیں اور سیز پا کستا نیوں کی تنظیم فر یاد کر تی ہے چو نکہ حکومت کی ساری مشنیری آزاد کشمیر کے انتخا بات کی مہم میں لگی ہوئی ہے اس لئے اپیل اور فر یاد کی شنوائی نہیں ہوتی ”سر پھوڑ تی پھر تی ہے نا دان فر یاد جو در در جاتی ہے“پا کستان سے یو رپ، امریکہ، جا پا ن، چین اور روس تک سفر کر نے والے شہریوں سے ویکسین ”سینو فام“ کے سر ٹیفیکیٹ کو قبول کیا جا تا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب اما رات کے حکمران چینی ویکسین کو قبول نہیں کر تے ہم کہتے ہیں عالمی ادارہ صحت (WHO) نے چینی ویکسین کو منظور کیا ہے

ہمارے عر ب بھا ئی جو اب دیتے ہیں ہم عالمی ادارہ صحت (WHO) کو نہیں ما نتے کوئی یو رپی یا امریکی ویکسین دکھا ؤ ہمارے ہاں عرب بھا ئیوں کے پسندیدہ ویکسین دستیاب نہیں ہیں بڑی محنت سے ہماری حکومت نے اپنی ویکسین ”پا ک ویک“ تیا ر ی کر لی ہے مگر ہمارے عرب بھا ئیوں کو وہ بھی منظورنہیں اس وقت 3لا کھ پا کستا نی ایسے ہیں جو عرب مما لک سے چھٹی پر آئے ہوئے تھے واپسی سے پہلے انہوں نے چینی ویکسین کے دونوں ڈوز (Dose) لگا ئے تھے لیکن اپنے کا م پر جا نے سے عا جز آگئے ہیں اُن کا روز گار چھن جا نے کا خو ف پیدا ہو گیا ہے آذاد کشمیر میں 25جو لا ئی کو انتخا بات ہو نگے اگست میں حکومت بنے گی تب تک ہمارے سمندر پا ر پا کستانیوں کی بڑی تعداد روز گار سے محروم ہو چکی ہو گی دیر، سوات، چترال، کر ک، وزیر ستان اور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے لا کھوں پا کستانی اس کشمکش اور خو ف میں مبتلا ہیں حکومت اعلا ن کر تی ہے کہ ہم سمندر پا ر پا کستا نیوں کو ووٹ کا حق دینگے

وہ لو گ مطا لبہ کرتے ہیں کہ ووٹ کو گو لی مارو ہمیں واپس اپنے باعزت روز گار پر جا نے میں مدد دو، سعو دی عرب اور متحدہ عرب اما رات کے حکمرا نوں سے سفارتی ذرائع سے رابطہ کر واور چینی ویکسین کو منظور کراؤ اگر مو جودہ حا لات میں آپ کی سفا رت کاری نا کام ہو چکی ہے تو پھر امریکہ یا یورپ سے ایسی ویکسین لاؤ جو عرب شیخوں کو پسند ہو جسے عرب ملکوں کے حکمرا ن بلا جھجک تسلیم کریں یو رپ اور امریکہ کے لئے ان کے ہاں نر م اور گرم گوشہ پا یا جا تا ہے ایک سول انجینئر اگر پا کستان سے ریا ض یا دوبئی جا تا ہے تو اس کو 5لا کھ روپے کے برابر تنخواہ دی جا تی ہے اگر اس کا بھا ئی اسی ڈگری کو لیکر امریکہ یا یورپ سے دو بئی یا ریا ض آتا ہے تو 75لا کھ روپے کے برا بر تنخواہ لیتا ہے شیخوں کا منظور نظر ٹھہر تا ہے اس وقت پا کستان کے ہسپتا لوں اور یکسینیشن کے مر اکز میں چین کی ویکسین دستیاب ہے پا کستا نی ویکسین بھی بعض مرا کز میں فرا ہم کی جا رہی ہے موڈرنا اور اسٹرا زینیکا نا می دونوں ویکسین دستیا ب نہیں ہیں

عرب شیخوں کی پسندیدہ ویکسین فا ئز ر با یو ٹیک پا کستا ن میں خا ص خا ص جگہوں پر دستیاب ہے پچھلے ما ہ ملا کنڈ ڈویژن کے شہریوں سے کہا گیا کہ سیدو شریف جا کر مذکورہ ویکسین کے ڈوز لگا ئیں چترال، دیر، با جوڑ اور دوسری جگہوں سے 300شہری سیدو شریف پہنچے تو بتا یا گیا کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے با خبر حلقوں نے خبر دی کہ پشاور میں دستیاب ہے وہاں جا نے کے بعد پتہ لگا کہ با ٰخبر حلقے ”بے خبر“ تھے وہاں بھی فا ئزر با یوٹیک ختم ہو چکی ہے سمندر پا ر مزدوری کر نے والا پا کستا نی حیراں ہو جا تا ہے کہ دل کو رووں یا پیٹوں جگر کو میں، مقدور ہو تو ساتھ رکھو ں نو حہ گر کو میں اب سمندر پار پا کستا نی ایک دوسرے سے پو چھتے ہیں کہ زلفی بخاری کے جا نے کے بعد یہ شعبہ کس کے حوالے کیا گیا ہے؟بعض لو گ کہتے ہیں کہ یہ شعبہ وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے بعض لو گوں کا خیال ہے کہ یہ ڈاکٹر فیصل سلطا ن کا شعبہ ہے

بعض کہتے ہیں کہ ایسے مواقع پر کام آنے والا شخص صرف شیخ رشید ہے ایک مو ثر طبقے کا خیال ہے کہ مو لا نا طا ہر اشرفی ولی عہد پر نس محمد بن سلما ن کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات سے کا م لیکر چینی ویکسین کو سند قبو لیت سے نواز دینگے ہمارا خیال ہے کہ ”نواز“ کا لفظ سارے کیئے کرایے پر پا نی پھیر دے گا مو لا نا طاہر اشرفی کو بیچ میں لاؤ چینی ویکسین کو منظور کراؤ یہ سب سے آسا ن راستہ ہے ایک دوست کا کہنا ہے کہ سٹیزن پور ٹل پر شکا یت در ج کرو سال ڈیڑھ سال بعد کوئی نتیجہ سامنے آئے گا، دوسرے دوست کا مشورہ ہے ٹویٹر یا انسٹا گرام پر جا ؤ براہ راست وزیر اعظم عمران خا ن سے اپیل کر وگے تو بات سُنی جا ئیگی وزیر اعظم اپنا خصو صی ایلچی ریا ض اور دو بئی روانہ کر ے گا ہفتہ دس دن بعد چینی ویکسین کو سند قبولیت مل جائیگی شاہ جی کہتے ہیں تم بڑے ستم ظریف ہو کام کی بات سب سے آخر میں بتا تے ہو طریقہ یہی ہے جو آپ نے آخیر میں بتا ئی ہے سمندر پا ر کا غم ہمارا اپنا غم ہے اٹھو وزیر اعظم کا دا من پکڑو اور شیخوں کو رام کرو حبیبی حبیبی!


شیئر کریں: