Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موجودہ حکومت نے اے ڈی پی میں چترال کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

موجودہ حکومت نے اے ڈی پی میں چترال کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حالیہ اے ڈی پی میں چترال کے لاتعداد منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔ یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد چترال میں ترقی کا انقلاب آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز اپنی رہا ئش گاہ کالاش ویلی رمبور میں اپنے چچاکی وفات پر تعزیت کیلئے آنےوالے لوگوں کے اجتماع میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خیبرپختونخوا کے کوارڈنیٹر سرتاج احمد خان ، معروف کاروباری شخصیات حاجی محمد خان ،عتیق احمد اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی موجود تھے۔

انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے انتہائی فراخ دلی سے چترال کے منصوبوں کیلئے فنڈ دی ہے ۔ جس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ کی زمین کیلئے دو ارب روپے منظور یو چکے ہیں ۔ جاری سکیموں کیلئے فنڈ مختص کئےگئے ہیں ۔ اور دو ارب کے نئے سکیمز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ جن میں سے تیس کروڑ روپے کالاش ویلیز کے اندرونی سڑکوں کی توسیع ، بارہ کروڑ کیسو واٹر سپلائی سکیم ، دس کروڑ بونی ، تریچ اویر روڈ اور بیس کروڑ روپے مختلف سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے ۔ جبکہ بونی بازار روڈ پراجیکٹ جاری رہے گا ۔

وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ چترال یونیورسٹی کے فنڈ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ یونیورسٹی کو ایک ارب اٹھائیس کروڑ روپے دیے گئےہیں ۔ جس میں سے اٹھاسی کروڑ زمین کی خریداری اور بقایا فنڈ تعمیرات پر خرچ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نوزائیدہ اپر چترال ڈسٹرکٹ کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیرات کیلئے بیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ اسی طرح مغلاندہ ، جغور اور ریشن کے جاری سکیموں کیلئے آٹھ کروڑ روپے موری لشٹ سائیفن ایریگیشن کیلئے آٹھ کروڑ اور کالاش ویلیز چینلز کیلئے سات کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ ان کے علاوہ ڈیزاسٹر کی مد میں یارخوں سے دمیل تک کے مختلف پراجیکٹس پر 70 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ معاون خصوصی نے کہا ۔ کہ بونی ہسپتال کے جاری سکیم کیلئے چالیس کروڑ روپے ، چترال اکنامک زون کیلئے بیس کروڑ اور جو ڈیشل کمپلیکس اپر چترال کیلئے 13کروڑ اے ڈی پی میں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف ڈسٹرکٹ کیلئے 9ارب چالیس کروڑ فنڈ میں سے بھی چترال کو حصہ ملے گا ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ اپر چترال میں ریسکیو 1122 کی تعمیرات کیلئے چوالیس کروڑ چوالیس لاکھ جبکہ لوئرچترال ریسکیو کی عمارات کیلئے پینتیس کروڑ پچانوے لاکھ روپے بھی رکھے گئے ہیں ۔ اسی طرح کریم آباد روڈ کی جاری سکیم کیلئے دس کروڑ ،اورغوچ تین کروڑ اور سوئیر روڈ پر دو کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سینگور کے مقام پر آر سی سی پل و زمینات کی خریداری کیلئے 70 کروڑ روپے پانچ لاکھ روپے رکھے گئے۔ جبکہ چترال شہر میں سپورٹس کمپلیکس پر دس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ موجودہ حکومت خصوصا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان چترال کی ترقی میں انتہائی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ حالیہ بجٹ میں چترال کو خطیر فنڈ کی منظوری دی ہے ۔

chitraltimes wazir zada medai talk kalash valley

شیئر کریں: