Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی وفد کا چترال کے طلباوطالبات کی مخصوص نشستوں کی بحالی حوالے وائس چانسلرپشاور یونیورسٹی سے ملاقات

شیئر کریں:

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کی وفد نے جامعہ پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس سے چترال اور شمالی علاقہ جات کے طلباء کے مخصوص نشستوں کی بحالی کے حوالے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت صدر سی ایس اے خالق داد کررہے تھے اور ان کے ہمراہ نائب صدر سی ایس اے عطاء الرحمن، فی میل نمایندہ مسرت فاطمی، انفرمیشن سیکٹری نضیف الٰہی، فوکل پرسن جنید رومی، لیگل ایڈوائزر صفی اللّٰہ جان، صدر جامعہ پشاور مظہر حسین، معراج الدین سینیئر نائب صدر جامعہ پشاور اور نائب صدر جامعہ پشاور سہیل احمد ملاقات میں شامل تھے۔ زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت بھی ملاقات میں شریک شامل تھے۔

ملاقات میں چترالی طلباء کو جامعہ پشاور میں داخلہ لینے کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلاً گفتگو ہوئی اور یہ مطالبہ کیا گیا کے جامعہ پشاور کے ہر ڈیپارٹمنٹ میں بی ایس اور ایم ایس لیول پہ چترالی طلباء کے لئے ایک ایک سیٹ مختص کیا جائے۔ وی سی صاحب پر یہ واضح کیا گیا کہ پسماندہ علاقوں کے طلباء کے لئے ملک بھر کے جامعات میں نشستیں مختص ہیں اور جامعہ پشاور میں بھی قبائلی علاقوں، اقلیتوں اور دوسرے صوبے کے طلباء کے لئے نشستیں مختص ہیں جنہیں ان مخصوص نشستوں پر داخلہ دیا جاتا ہے لیکن چترال اور شمالی علاقہ پسماندہ ہونے کے باوجود ان کے طلباء کے لئے نشستیں مختص نہیں ہیں جو ان طلباء کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

وائس چانسلر نے تفصیلی گفتگو کے بعد (سی ایس اے) کے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے اس مسئلے کو وہ بزات خود چترالی طلباء کے وکیل کے طور پر “ایکڈیمک کونسل” اور سینڈیکیٹ میں پیش کرینگے اور یقین دہانی کرائی کے جلد چترال اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لئے مختص نشستیں بحال کریں گے۔

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن

شیئر کریں: