Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وہ قومیں بیماریوں سے محفوظ ہیں جوصفائی کے حوالے اپنے حصے کی ذمہ د اری نبھاتے ہیں۔ کرنل علی ظفر

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل علی ظفر نے کہا ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے اور وہ قومیں کامیاب اور مختلف بیماریوں سے محفوظ ہیں جن میں نظم وضبط اور قانون کا احترام ذیاد ہ موجود ہو اور اس سلسلے میں ملک کا ہر شہری اپنے حصے کی ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھانے کی کوشش کرے تو ہم بحیثیت قوم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ بدہ کے روز چترال ٹاؤن ہال کی تزئین وارائش کے بعد افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں گاڑیوں میں اوورلوڈنگ، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل کی سواری، غلط پارکنگ اور دوسرے اس نوعیت کی بے قاعدگی دیکھنے میں آرہی ہیں جن کو ہم اپنی اصلاح آپ کے جذبے کے طور پر درست کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے کہاکہ چترال میں سیاحت کی ترقی کے دن آنے والے ہیں اور کالاش ویلی روڈ اورچترال شندور روڈ کی تعمیر کے بعد چترال میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا جس میں ہر شخص خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں چترال اب بھی ٹاپ پر ہے اور یہ خوش آئندبات ہے کہ پورے صوبے میں چترال میں کورونا کے خلاف ویکسنیشن کی شرح سب سے ذیادہ ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی عبدالولی خان ودیگر بھی موجود تھے۔

chitral times comdt chitral scouts inagurated cleanliness campain chitral
chitral times comdt chitral scouts inagurated cleanliness campain chitral dc hasan abid speec
chitral times comdt chitral scouts inagurated cleanliness campaing1



شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
49747