Chitral Times

Oct 18, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور تھانہ اور چوکی کو مین روڈ پر کسی سرکاری عمارت میں منتقل کیا جائے۔ عمائدین ہرچین

شیئر کریں:

لاسپور (نمائندہ چترال ٹآئمز ) ہرچین کے عمائیدیں کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ دن زیرصدارت سابق یونین کونسلر و معروف سیاسی و سماجی شخصیت نگاہ بن شاہ منعقد ہوا، اجلاس میں سماجی شخصیت سہروردی خان یفتالی، محمد شریف خان اور سابق ممبر یونین کونسل لاسپور عدیراحمد خان کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذرئعے ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس افیسر اپرچترال کو ایک متفقہ قرار داد ارسال کردیا گیا۔ قرداد میں عمائیدئں کا مطالبات کچھ اس طرح ہیں۔


سابق ممبر صوبائی اسملی حاجی غلام محمد کی جانب سے ہرچین میں پبلک کی سہولت کے لٸے ایک ارام گاہ تعمیر کیاگیا ہے۔ یہ ارام گاہ عوام کی سہولت کے لئے مین شندور روڈ میں محکمہ ہیلتھ کی زمین میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے پولیس تھانہ ہرچین لاسپور اس عوامی ارام گاہ کے اوپر غیرقانونی قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، جس کی وجہ سے عوامی سطح پر بھرپور مزمت کی جارہی ہے اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


قرارداد میں یہ بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو چیک پوسٹ ہرچین میں لگایا گیا ہے وہ انتہائی نامناسب جگہ ہے، جہاں پولیس چیک پوسٹ لگایا گیا ہے وہاں پیدل چلنے والوں کے لئے کوئی دوسرا پیدل چلنےکے لئے متبادل راستہ نہیں ہے۔ پیدل والے خواتین و حظرات کو بھی اسی پولیس چیک پوسٹ سے ہی گزر کر جانا پڑ رہا ہے جوکہ خواتیں کے لئے انتہائی نا مناسب ہے۔ حکام سے چیک پوسٹ کو متبادل جگے میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اجلاس میں شراکاء کا تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ ہرچیں لاسپور کا موجودہ تھانہ بھی غیر قانونی قبضہ کرکے پولیس سٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے۔ موجودہ غیرقانون تھانہ سٹیٹ کے دور میں ریسٹ ہاوس تھا، سیاحوں کا ادھر انا جانا رہتا تھا، وہ زمین ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو کا تھا جس کواب غیرقانونی طور پر پولیس سٹیشن کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔


عمائیدیں نے ڈپٹی کمشنر و ضلعی پولیس افیسر اپرچترال سے پرزور اپیل کی ہے، کہ ان تمام نکات کی مکمل انکوائری کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ اور پولیس سٹیشن کو گاوں سے الگ مین روڈ پر کسی سرکاری زمیں میں منتقل کیاجائے۔

مطالبات پرعمل نہیں ہونے کی صورت میں عوام بھرپور احتجاج کرے گی۔

chitraltimes harchin protest aganist ps
chitraltimes harchin police chawki

شیئر کریں: