Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اُس نے کہا تم ۔۔۔ڈاکٹر شاکرہ نندینی

شیئر کریں:

اُس نے کہا تم ہیرا بن جاؤ

میری خواہش ہے کہ

جب کوئی تمہیں دیکھے

تو تم سے پھوٹتی روشنی دِکھے

جہاں بھی تم کو دیکھوں

ہر طرف رنگ اور روشنی ملے

میں نے اُس کی خواہش کی تکمیل کی

میں ہیرا بن گئی

لیکن وہ بھول گیا

مجھے ہیرے کی چاہ میں
پتھر بنا گیا

شیئر کریں:
Posted in شعر و شاعریTagged ,
49720