Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے پولیوورکرز میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد نے چترال کے پولیوورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انکی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے چترال ضلع کو پولیوفری ضلع قرار دیا گیا ہے اور گزشتہ کئ برسوں سے پولیوفری ضلعے کی حیثیت انھی پولیوورکرز کی وجہ سے تاحال قائم ہے ۔ وہ منگل کے روز ڈی سی کانفرنس روم میں چترال کے پولیو ورکرزمیں تعریفی سرٹفکیٹ اور انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کرہے تھے جسکا اہتمام ڈپٹی کمشنر نے خود کیا تھا۔


تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال ڈاکٹر حیدر الملک ، ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرمان نظار ودیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چترال کے پولیوورکرز نامساعدموسمی حالات کے باوجود چترال کے دوردراز علاقوں میں ہر ایک بچے تک پہنچ کر انھیں پولیو کے خلاف قطرے پلوانے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک چترال پولیو فری ضلع ہے ۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیوورکرز اسی جذبہ اور محنت سے کام کرتے رہیں گے تاکہ علاقے کے بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے چترال سے پولیو کے خاتمے کو تمام لائن ڈیپارٹمنٹ و متعلقہ اہلکاروں کی ٹیم ورک اور عوام کی تعاون کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہرممکن تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اظہارکیا۔

تقریب سے ڈی ایچ او اور ای پی آئی کورارڈنیٹر نے بھی خطاب کیا اور پولیوورکز کی حوصلہ افزائی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیوورکرز میں تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کی ۔

chitraltimes dc chitral hasan abid giving away certificate and prize to polio workers dho
chitraltimes dc chitral hasan abid giving away certificate and prize to polio workers dr farman
chitraltimes dc chitral hasan abid giving away certificate and prize to polio workers2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , ,
49704