Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آٹھارہ سال عمر کے افراد ووٹ کی اندراج کیلئے فوری رابطہ کریں۔الیکشن کمشنر چترال

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال فلک ناز کی دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں ضلع چترال لوئیر اور اپر کےعوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ لہذا تمام عوام جن کی عمریں 18سال ہے اور شناختی کارڈ بنا ہوا ہے اور بلخصوص امیدوار جو کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ موبائل فون پر اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لئیے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ووٹ کی تبدیلی کی صورت میں دفتر ضلعی الیکشن کمشنر چترال زرگراندہ میں فوری طور پر آکر متعلقہ فارم پر درخواست جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ انتخابی قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ہی ہو سکتا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی قسم کی کوئی تصحیح یا اندراج الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق نہیں ہو سکتا۔ لہذافوری طور پر اپنے ووٹ کا اندارج کرکے قومی فریضہ ادا کریں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
49694