Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ پیڈوکے12افسران کی ترقی وتعیناتی کے احکامات جاری

شیئر کریں:

سینئرجیالوجسٹ ناصرخان گریڈ19،فضل رحیم،مصفہ ارم،عبیدالرحمان گریڈ18میں پروموٹ،اعلامیہ


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)میں گریڈ16،17اور18کے 12افسران کو اگلے گریڈزمیں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گریڈ18کے آفیسرڈپٹی ڈائریکٹروسنیئرجیالوجسٹ ناصرخان گنڈہ پورکوگریڈ19میں ترقی دے دی گئی،اسی طرح فنانس اینڈ آڈٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ17کے3افسران مصفہ ارم،عبیدالرحمان اور فضل رحیم خان کوگریڈ18میں ترقی دے دی گئی جبکہ گریڈ16میں فنانس وآڈٹ کے شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے مسعوداحمد،فصیح اللہ،احسان اللہ خان اورامتیازاحمد کوگریڈ17میں ترقی دے دی گئی۔سب انجینئرگریڈ12میں گذشتہ 10سالوں سے خدمات سرانجام دینے والے4اہلکاروں ابراراحمد،آصف فاروق،ذیشان احمد اورلیاقت علی کو گریڈ17میں ترقی دے دی گئی۔واضح رہے کہ پیڈوسلیکشن اینڈ پروموشن بورڈ کی سفارشات پر ترقی پانے والے افسران کو ادارے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت ہیڈ آفس میں موجودخالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


شیئر کریں: