Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اگہی واک اور منشیات نذرآتش

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں اگہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ اور ساتھ اپر چترال پولیس کی طرف سے مختلف اوقات میں پکڑے گئے منشیات بھی نذر آتش کئے گئے ۔ اگہی واک میں سول جج جمیل فقیر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرفضل معبود ، ایس ڈی پی او مستوج محی الدین ، صدرتجا ریونین محمد شفیع اور چیئرمین چپس رحمت علی جعفر دوست کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واک کے اخر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اپرچترال پولیس کی طرف سے پکڑے گئے منشیات نذرآتش کئے گئے ۔ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اپرچترال کو منشیات سے پاک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

chitraltimes drugs distroyed upper chitral 1
chitraltimes drugs distroyed upper chitral3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
49639