Chitral Times

Jun 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ایچ اے نے چترال مستوج شندور روڈ کے تیسرے پورشن کی تعمیراتی کام کے ایوارڈ کی منطوری دیدی

شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق این ایچ اے ایگزیکٹیو بورڈ نے چترال بونی مستوج شندور روڈ کی بہتری اور توسیع کے تیسری پکیج کے ٹینڈر اور کام کے ایوارڈ کی منظور ی دی ہے ۔ یہ پورشن بونی سے شاہی داس تک ہے جسکی لمبائی 36کلومیٹر ہے۔ اور اس کام کا ٹھیکہ عمیر جان اینڈ کمپنی نے لی ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے پرئیئت تا بونی پیکیج ٹو بھی اسی کمپنی نے سب سے کم بولی دیکر اپنے نام کرلی ہے ۔تیسری پورشن کی لاگت 2,546,315,595روپے ہے جبکہ پیکیج ٹو چترال سے پرئیت تک چالیس کلومیٹر کی سڑک مبلغ 2,829,340,008روپے کی لاگت سے یہی عمیر جان اینڈ کمپنی کو دی گئی ہے ۔

این ایچ اے کے مطابق مذکورہ سڑکوں کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کردئے گئے ہیں جو چترال میں قیام کرکے ان کی دیکھ بھال کریں گے ۔اوربہت جلد تینوں پورشن پر کام شروع کردیا جائیگا۔ جبکہ چوتھے پورشن کے ٹینڈر بھی بہت جلد متوقع ہے ۔ جو شاہی داس سے شندور تک کا ہوگا۔ حالیہ کورونا وبا اور سوشل ڈسٹنسنگ کے پیش نظر چاروں پورشن کا ایک ساتھ ٹینڈر نہیں ہوسکا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , , ,
49592