Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد ووٹرلسٹ میں ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ ترجمان پی پی پی

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) قاضی فیصل احمد سید ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال اپنی ایک پریس ریلیز میں چترال کے دونوں اضلاح کے عوام الناس ،سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور چترال سے باہر مقیم چترالیوں سے باالخصوص یہ مطالبہ کیا ہے ۔کہ الیکشن کمشن اف پاکستان کے حالیہ پریس ریلیز کے مطابق کے۔پی۔کے میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے ۔ عام عوام جن کی عمریں اٹھارہ سال ہو قومی شناختی کارڈ بھی بنایا ہو وہ اپنی موبائل فون سے 8300 پر میسج کریں تصدیق ہونے کے بعد الیکشن کمشن کے افس واقع زرگراندہ چترال میں جاکر وہاں موجود فارم پر کرکے ووٹر لسٹ میں اپنی اور اپنی فیملی کے ووٹ کے اندراج کو یقنی بنایئں اندراج کاوقت محدود ہے انہوں نے کہا ہے چترال سے باہر چترالیوں سے درخواست ہے کہ وہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ اس ووٹر لسٹ ہی ذریعے آنے والے جنرل الیکشن میں ہم اپنی قومی |صوبائی اسمبلی کے نشت میں اضافہ ممکن بنا سکتے ہیں‎۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49565