Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرلز کمیونٹی سکول چیوڈوک چترال میں رزلٹ ڈے منایاگیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گرلز کمیونٹی سکول ( جی سی ایس ) چیوڈوک چترال میں گزشتہ دن رزلٹ ڈے منایا گیا ، جس میں بچوں نے رنگارنگا سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ جن کو حاضرین نے سراہا ۔


پروگرام کے مہمان خصوصی گورنمنٹ سکول کے سینئر استانی مس کشور تھیں ۔ جنھوں نے بچوں کی پرفارمنس اور اساتذہ کی محنت کو انتہائی شاندار الفاظ میں سراہا ۔ اور بچوں کی قابلیت اور ٹیلنٹ پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ جی سی ایس کے اساتذہ اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے بچوں کی بتہرتعلیم اور تربیت کیلئے جو محنت کررہی ہیں وہ قابل قدر ہے ۔ انھوں نے مذید کہاکہ جی سی ایس سکولوں سے پانچویں جماعت پاس کرنے کے بعدبچے جب سرکاری سکولوں میں داخلہ لیتے ہیں تو بچوں کی قابلیت کو سراہا جاتا ہے جوان اساتذہ کی محنت کا ثمر ہوتا ہے ۔


یادرہے کہ جی سی ایس سکولز ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیرانتظام کمیونٹی گرلز سکولز ہیں جنھیں کمیونٹی کی تعاون سے چلایا جارہا ہے ۔ جی سی ایس کے اساتذہ اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پانچویں جماعت تک بچوں کو بڑھاتے ہیں۔ یہ سکولز اساتذہ اور فاونڈیشن کے اشتراک سے چلائےجاتے ہیں۔ فاونڈیشن اساتذہ کو تنخواہ اور کتابیں فراہم کرتی ہے جبکہ سکول کیلئے بلڈنگ ودیگر لوازمات اساتذہ فری میں مہیاکرتی ہیں جہاں غریب لوگوں کی بچے پانچویں جماعت تک مفت تعلیم حاصل کرتی ہیں ۔چترال میں ان سکولوں کی تعدا د 109 اور اساتذہ کی تعدا د135 ہے .

chitraltimes GCS school chewdok chitral esef kp 1
chitraltimes GCS school chewdok chitral esef kp 2
chitraltimes GCS school chewdok chitral esef kp 1 1

شیئر کریں: