Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تشکر ….ماسٹر اسلام الدین بونی

شیئر کریں:

میں اپنے اُن تمام عزیز و اقارب ، دوستوں ،رشتہ داروں، اسٹاف، بہی خواہوں اور طلباٗ کا انتہائی مشکو رہوں کہ جنھوں نے میری صحت یابی کیلئے اجتماعی اور انفرادی دُعا کی ، ہسپتال تشریف لاکر اور ٹیلی فون کرکے میری صحت پرسی کی ۔ میں ٹی ایچ کیوہسپتال بونی اور آغا خان میڈیکل سنٹر (بی ایم سی) بونی کے تمام ڈاکٹروں اور اسٹاف کا بھی ممنوں ہوں کہ جنھوں نے میری ابتدائی علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔


انتہائی سیوئر ہارٹ اٹیک کے بعد اللہ تعالی نے کرم کیا اورمجھے ایک نئی زندگی عطا کی۔


ہم موجودہ صوبائی حکومت کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ جنکی عوام دوست صحت پالیسی کے بدولت ہمیں پشاور کے پی آئی سی ہسپتال میں بھی مفت علاج میسر رہی جبکہ پرائیویٹ ہسپتال میں لاکھوں روپے ادا کرنے پڑتے ۔

میں ریسکیو 1122کے حکام کا بھی مشکور ہوں کہ جنکی ایمبولینس کے زریعے فوری پشاور پہنچنے پر میرا علاج ممکن ہوا۔ اور مکمل صحت یابی کے بعد میں بخیروعافیت واپس اپنے گھر پہنچ چکا ہوں ۔

ہم چترال کے موقر آن لائن اخبار چترال ٹائمز ڈاٹ کا م کی وساطت سے آپ سب کا فردافردا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ آپ سب کو اپنے حفظ وآمان میں رکھے۔ آمین !

فقط ماسٹر اسلام الدین ساکنہ بونی گولوغو ٹیک اینڈ فیملی


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49457