Chitral Times

Oct 15, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن شندور منعقد نہ ہونے سے ہوٹل انڈسٹری کو نا قا بل تلا فی نقصان اٹھا نا پڑیگا۔۔ ہوٹل ایسو سی ایشن

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )چترال ہو ٹل اینڈریسٹورانٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سکرٹری میر جمشید الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جشن شندور منعقد نہ ہونے کی وجہ سے چترال میں ہوٹل انڈسٹری کو شدید مالی نقصان کا خطرہ ہے چونکہ گزشتہ سال سے کورونا کی وبا کی وجہ سے ہو ٹل انڈسٹری تباہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ سال چترال میں ہوٹلوں کو قرنطینہ بنا یا گیا تھا تاہم بعد میں ہو ٹل ما لکان کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں دیا گیا۔ہو ٹل ما لکان نے اپنے جیب سے لاکھوں روپے کرایہ کے مد میں اد اکر چکے ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مختلف اوقات میں لا ک ڈاون کی صورت حال کی وجہ سے ہوٹل ما لکان نقصان اٹھا رہے ہیں۔اس سال کا لاشی تہوار چلیم چوشٹ اور عید کے موقع پر بھی سیا حوں کو چترال آنے نہیں دیا گیا،جشن قاقلشٹ منا نے سے بھی روکا گیا۔سردیوں کے مو سم میں ویسے بھی ہو ٹل خا لی پڑے رہتے ہیں اب سیزن شروع ہو ا لیکن اس سیزن میں بھی ہوٹل ما لکان کو شدید مالی خسارے کا سامنا ہے۔چونکہ اب جشن شندور کو بھی منعقد کر نے سے روک دیاگیا ہے شندو کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی سیاح چترال کا رخ کر تے ہیں جس سے نہ صرف ہو ٹل اور ریسٹوران کے کاروبار ہو تے ہیں بلکہ مختلف کاروبار چل پڑتے ہیں اب جب شندور کے جشن منقد نہیں ہوگا تو چترال میں مو جو ہوٹلز اور رسٹوران کے علاوہ دوسرے کاروبار ما لی خسارے سے دو چار ہو نگے۔ ہم متعلقہ ذمہ داروں سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ جشن شندو منعقد کرانے میں اپنا کر دار ادا کریں تا کہ چترال میں سیا حوں کی آمد سے ہوٹل اور دوسرے کاروباری طبقے خسارے سے بچ سکیں گے۔


شیئر کریں: