Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور فیسٹول اپنے وسائل سے مقامی سطح پر منایا جائیگا۔ شہزادہ سکندر الملک

شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف پولو پلیئر شہزادہ سکندر الملک نے کہا ہے کہ رواں سال
جشن شندور مقامی سطح پرمنعقد کیاجائے گا.اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شندور فیسٹول کی منسوخی کا اعلان کرکے شائقین پولو کےساتھ سیاحوں کو بھی مایوس کردیا ہے ۔ جبکہ گزشتہ سال بھی کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے ساتھ گلگت کی ترقی میں شندور فیسٹول کا بڑا کردار رہا ہے ۔ شندور فیسٹول میں مہمان خصوصی کے طور پر سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت شرکت کرکے یہاں کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرچکے ہیں۔ اور ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملتی ہے ۔ اس فیسٹول کی منسوخی سے چترال کے ساتھ گلگت بلتستان کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔
شہزادہ سکندر نے کہا کہ پولو ہماری شناخت ہے شائقین پولو اورعوامی خواہش کا احترام کرتے ھوئے چترال پولو ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ھے کہ امسال مقامی وسائل سے شندور میلہ منعقد کیاجائے گا.تاکہ ہماری روائتی میلہ برقرار رہے .اور شائقین پولو کے ساتھ اس فیسٹول کو دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح بھی لطف اندوز ہوسکیں۔

shandur polo festival 2019 cup 5
shandur 2019 22

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49404