Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خون کا عطیہ دینا ایک عظیم ثواب ہے،چترال کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔۔مولانا خلیق الزمان

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی تاریخی شاہی مسجد کے خطیب اور معروف عالم دین مولانا خلیق الزمان نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم ثواب ہے جس سے انسانی زندگیاں بچ جاتی ہے اور اسی بنیاد پر معاشرے میں ایک دوسرے کی خیر خواہی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے اور اس بنیاد پر تعمیر شدہ معاشرہ آئیڈیل کہلانے کے لائق ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ چترال کے نوجوان نسل میں یہ جذبہ بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔ اپنے جمعہ کے خطبے میں انہوں نے کہاکہ عطیہ خون کی قدروقیمت کا اندازہ اسے ہوسکتا ہے جوخود جان بلب مریض ہوں یا ان کے تیمار دار رشتہ دار جنہیں جان بچانے کے لئے اس کے لئے دوڑدھوپ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کو بچانا ہے اور خون کا ڈونر وہ عظیم اور خوش قسمت ہوتا ہے جوکہ خالصۃ للہ انسانی ہمددری کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی رگوں میں دوڑنے والا خون دوسرے کو عطیہ کرکے ان کی جان بچانے میں عملی کردار ادا کرنے کے ثواب کا حقدار ہوتا ہے۔ خلیق الزمان نے چترال میں الخدمت فاونڈیشن سے وابستہ نوجوانوں خصوصا سمیع الدین رئیس کی بلڈ ڈونیشن کے سلسلے میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے چترالی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ الخدمت فاونڈیشن,سرکاری ودیگر پرائیویرٹ ہسپتالوں کے بلڈ ڈونیشن کے انچارچ سے رابطہ کرکے اپنے خون کے عطیات بلڈ بنک میں جمع کرائیں۔


شیئر کریں: