Chitral Times

Sep 25, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی آر سی ممبران کے ساتھ ڈی پی او سونیہ شمروز کی میٹنگ ، عوامی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنیکا تہیہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز نے جمعرات کے روز ڈی آر سی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔ جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے نوتعینات ڈی آر سی ممبران کو خوش آمدید کہا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ڈی آر سی کی کردار کو سراہا ۔
ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ میں عوامی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی نسبت بحث و مباحثہ کی گئی۔
ڈی آر سی ممبران نے عوام کی بہتری کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کا تہیہ کیا اور ڈی پی اونےڈی آر سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

DRC meeting chitral under dpo lower chitral

شیئر کریں: